qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

آئی ایم کالج کے طلبائے قدیم  نے منایا سالانہ جشن

امروہہ کے تاریخی اور قدیم تعلیمی ادارے امام المدارس (آئی ایم) انٹر کالج کے قدیم طلبا  کے 1997 کےبیچ نے اپنا27  سالہ جشن منایا۔ ‘جذبات’ عنوان کے تحت منائے گئے اس جشن میں  1997 میں اسکول سے پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کے ساتھ ساتھ سابق پرنسپل اور سابق اساتذہ نے بھی شرکت کی۔جشن کی صدارت کالج کے منیجر وسیم حیدر نقوی نے کی۔ میڈیا ٹوڈے کے ڈائریکٹر  سید جعفر نقوی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔سابق پرنسپل حسن عباس،قاسم آغا،حسن مجتبیٰ کے علاوہ موجودہ پرنسپل ڈاکٹر جمشید کمال، سابق منیجر رضا کمال بھی جشن میں شامل ہوئے۔۔نظامت نوجوان شاعر اور اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے جوائٹ سیکریٹری سید شیبان قادری نے کی۔اس موقع پر طلباء کالج کا ترانہ  بھی پیش کیا۔

  خیر مقدمی کلمات میں تنظیم کے صدر یونس زیدی اور امداد عابدی نے کہا کہ اس کالج کے طلباء نے پوری دنیا میں امروہہ کا نام روشن کیا ہے۔ فلم ڈائریکٹر کمال امروہوی، عالمی شہرت یافتہ مصور صادقین نقوی  وغیرہ اس کالج کے طالب علم رہے ہیں۔تنظیم کے صدریونس زیدی کے علاوہ سلیم الدین آفتاب عالم، سید شیبان قادری،ڈاکٹر رتشکیل حیدر، ثقلین حیدر، گلریز عباس،علی عابدی،مسرت مجتبیٰ،نوازش،منتظم پرویز،آصف ضیا،جنید،نہال،کمال،انعام الرحمن وغیرہ کے ساتھ ساتھ سابق پرنسپلز حسن عباس کاظمی، قاسم آغا اور موجودہ پرنسپل ڈاکٹر جمشید کمال، مرزاساجد،ثمر مجتبیٰ،محمد نقی،ولایت علی اورتبارک علی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سابق اساتذہ  کو اولڈ بوائز کی جانب سے یادگاری نشان پیش کئے گئے۔

مہمان خصوصی  سید جعفر نقوی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے جس کالج سے تعلیم حاصل کی ہے آج اسی کالج کے اولڈ بوائے کے طور پر میں آپ کے ساتھ ہوں۔انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ تعلیم کے دروازے سے ہی گزرتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ ملک کا ہر فرد تعلیم یافتہ ہو۔ پروفیسر ناشر نقوی نے کہا کہ آئی ایم کالج ایک قدیمی ادارہ ہے ہم بھی اسی کالج کے طالب علم رہے ہیں۔یہاں آکر جذباتی ہونا لازمی ہے۔پروگرام کے صدر کالج کے منیجر وسیم حیدر نقوی نے کہا کہ امروہہ تعلیم کے میدان میں ہمیشہ سے ہی ممتاز ہر رہا ہے۔،برصغیر میں امروہہ کو ایک ادبی بستی کی حیثیت سے ہی شہرت حاصل رہی ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اجداد کے اس تعلیمی اور تہذیبی وقار کو قائم رکھیں اور تعلیم کے میدان میں ہمیشہ کامیابی حاصل کرکے اس شہر کا نام روشن کرتے رہیں۔

اِس موقع پر صحافت کے میدان میں کام کر رہے تمام صحافیوں کو بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا۔پروگرام میں  لاڈلے رہبر، مرغوب صدیقی،محمد احمد زیدی، عمران پاشا،ظہور مصطفی، تشکیل حیدر،ضیا الرحمن،انعام الرحمن،نہال حسنین،گلریز عباس،محمد عارف،نوازش،پرویز،آفتاب،ثقلین،مسرت،منتظم،آصف ضیا،جنید،کمال حسنین،اقبال حیدر،علی محتشم رضا،اکرام زیدی،محمد علی،صادق،سبط عامر، مہدی حسن ،آفتاب حسنین،ڈاکٹر چندن نقوی،شاہنواز صابری،واجد ممبر،مرغوب صدیقی،خال صدیقی،ڈاکٹرناصر،مجتبیٰ،رضوان،اقبال جذبہ،شاہ رُخ خان،کے علاوہ اولڈ بوائز ایسو سی ایشن کے ارکان موجود رہے۔

Related posts

آپ ہنس نہیں سکتے کیونکہ آپ شمالی کوریا میں ہیں۔

qaumikhabrein

صدر اسلام کے مسلمانوں کی قر بانیاں بے مثال ہیں۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

تھائی لینڈ۔۔کورونا ویکسین لگواؤ۔ اور بچھڑا لے جاؤ

qaumikhabrein

Leave a Comment