qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں جشن ولادت مولا امام رضا

امام رضا کی ولادت کے موقع پر امروہا میں محلہ منڈی چوب کے عزاخانہ محمد یوسف میں ایک محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ حضرت شاہ ولایت ایجو کیشنل گروپ کی جانب سے منعقدہ اس محفل منقبت کی صدارت مولانا کوثر عباس نے کی۔ مسند پر مولانا شاداب حیدر، استاد شعرا واحد امروہوی اور شان حیدر بے باک کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر چندن نقوی بھی موجود تھے۔

محفل کا آغاز مولانا کوثر عباس نے تلاوت کلام الہیٰ سے کیا جبکہ رسالت امآب کی شان میں نعت کا نزرانہ عرش امرووی نے پیش کیا۔
محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر اور مبارک امروہوی نے مشترکہ طور پر کی۔ مولانا شاداب حیدر نے امام رضا کی حیات کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی۔
واحد امروہوی، شان حیدر بے باک، نوشہ امروہوی، لیاقت امروہوی، حسن امام حسن امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے، ڈاکٹر مبارک، ثمر مجتبیٰ، جمال عباس فہمی، اشرف فراز، فرقان امروہوی،اسد امروہوی،شاداب امروہوی، قسیم سرسوی، ضیا کاظمی، ناظم امروہوی،زید بن علی، عباس ضیغم امروہوی،ارمان حیدر ساحل،شاندار امرہوی، تاجدار امروہوی،شاہنواز تقی،شاہی امروہوی اور احمد رضا نے بارگاہ امام رضا میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

رسول اللہ کے آٹھویں جانشین امام رضا ابن موسیٰ کاظم کی ولادت مدینہ منورہ میں گیارہ زیقعدہ کو سن 148 ہجری میں ہوئی۔ آپ نے اپنی والد موسیٰ کاظم کی عمر کا طویل عرصہ ہارون رشید کے دور حکومت میں قید و بند مین گزرا دیکھا۔ امام رضا کی امامت کا دور عباسی خلیفہ مامون کا دور تھا۔ مامون نے اپنے بھائی امین کو قتل کرکے اسکی مملکت کو بھی اپنی حکومت میں شامل کرلیا تھا۔ لیکن اسے اپنی وسیع و عریض حکومت کی سلامتی کی فکر رہتی تھی۔ اسے اندیشہ تھا کہ خاندان نبوت کی فرد امام رضا اسکے لئے خطرا بن سکتے ہیں اس لئے اس نے سیاسی چال چلتے ہوئے امام رضا کو اپنی دامادی میں لے لیا او انکو اپنا ولی عہد مقرر کردیا۔امام رضا کے نام کا سکہ جاری ہوا۔ امام رضا کو ولی عہد بنا کر اس نے اہل بیت سے اپنی محبت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ لیکن امام رضا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے وہ خائف ہونے لگا اور آخر کار امام رضا کو شہید کرکے انہیں اپنی راہ سے ہٹا دیا۔

یہ بھی دیکھئے۔۔جشن ابو طالب

Related posts

چاند کی رویت۔ ہنگامہ ہے کیوں برپا

qaumikhabrein

گوگل نے ڈوڈل بنا کر گاما پہلوان کو پیش کیاخراج عقیدت۔

qaumikhabrein

بلقیس کے مجرموں کی رہائی کو مہوا موئترا نے سپریم کورٹ میں چنوتی دیدی

qaumikhabrein

Leave a Comment