qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امام حسن عسکری کی ولادت کا جشن

رسول اکرم ﷺ کے گیارہویں جانشین امام حسن عسکریؑ کی ولادت کے موقع پر ایک محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔’جشن عصمت ‘کے عنوان سے یہ محفل عزا خانہ غنی حسن محلہ دربار شاہ ولایت(لکڑہ) میں منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت مولانا کوثر مجتبیٰ نے کی جبکہ مسند پر رضا امروہوی، حسن مجتبیٰ واحد ،مطاہر حسین نوشہ،لیاقت امروہوی،مولانا وفا ساکھنوی ، غضنفر باقر،محمد ثقلین اور سکندر امروہوی موجود تھے۔

محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔رضا امروہوی، نوشہ امروہوی،لیاقت امروہوی،لاڈلے رہبر، مبارک امروہوی،جمال عباس فہمی،قسیم ابن رفیع، سرفراز ابن غمگین امروہوی،پنڈت بھون شرما بھون،ڈاکٹر عاصم،موسیٰ رضا،معجز امروہوی،شاندار مجتبیٰ،عارف حسین ناظم امروہوی،قیصر مجتبیٰ،فرقان امروہوی،عابد عباس کوکب، اشرف فراز،ساحل امروہوی،راحیل امروہوی اور مہمان شعرا غضنفر باقری اور مولانا وفا ساکھنوی نے بار گاہ امام میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔کہنہ مشق شاعر رضا زامروہوی طویل عرصہ کے بعد کسی محفل میں نظر آئے۔لیکن درازی عمر انکی مترنم آواز پر اثر انداز ہونے میں ناکام رہی ہے۔

امام زمانہ کے والد گرامی گیارہویں امام کا حقیقی نام حسن ہے۔ عسکری لقب ہے اور کنیت ابو محمد اور ابن رضا ہے۔ آپکے والد گرامی علی ابن محمد الہادی اور والدہ کا نام سوسن مشہور ہے۔ آپ کی ولادت8 ربیع الثانی سن 232 میں ہوئی تھی۔ امام حسن عسکری کی عمر مبارک محض 28 برس رہی اور امامت کی مدت محض 6 برس تھی۔ آپکی عمر کا بڑا حصہ قید و بند میں گزرا۔آپکو عباسی خلیفہ معتمد عباسی نے زہر دیکر شہید کیا۔ آپکی لحد مبارک عدراق کے سامرہ میں ہے۔

Related posts

کشمیر۔۔بے حرمتی کرنے والے اہلکار نے معافی مانگی

qaumikhabrein

ٹونگا میں آتش فشاں کا دھماکا ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے 100 گنا زیادہ طاقتور تھا۔ ناسا کا دعویٰ۔

qaumikhabrein

علامہ ارتضیٰ عباس کی تحقیقی کتاب ‘فغان دلگیر’ منظر عام پر

qaumikhabrein

Leave a Comment