رسول اللہ کے نواسے امام حسن مجتبیٰ کی ولادت پندرہ رمضان المبارک سن تین ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوئی تھی۔ اس مناسبت سے پندرہ رمضان کو پوری دنیا میں امام حسن علیہ السلام کی ولادت کا جشن منایا جاتا ہے۔امروہا میں امام حسن کی ولادت کی مناسبت سے منقبتی محفلوں کا سلسلہ کئی روز پہلے سے شروع ہوجاتا ہے۔ پندرہ رمضان کو اس سلسلہ میں دو منقبتی محفلوں کا اہتمام کیا گیا ۔ ان منقبتی محافل میں مداحوں نے امام حسن علیہ السلام کی شان میں قصیدہ اور منقبت خوانی کی۔ علما نے امام حسن کی سیرت پر روشنی ڈالی۔محلہ دانش مندان اور محلہ گزری کے عزاخانوں میں منقبتی محفلوں کا اہتمام کیا گیا۔ محلہ دانشمندان کے عزاخانہ وزیر النسا میں وقف نور الحسن کی جانب سے محفل منعقد کی گئی جبکہ محلہ گزری کے عزاخانہ علمدار علی میں شیعہ کونسل نے امام حسن کی شان میں محفل مقاصدہ کا اہتمام کیا تھا۔ عزاخانہ وزیر النسا میں محفل کی صدارت مولانا رضا کاظم تقوی نے کی جبکہ افتتاحی خطبہ مولانا مظہر علی نے دیا۔مسند پر مولانا کوثر مجتبیٰ، مولانااظہر عباس، مولانا مقداد حسین ،مولانا رضا علی رضن اور جمشید کمال موجود تھے۔ محفل کا آغازمحمد عباس نے کلام مجید کی تلاوت سے کیا۔ بار گاہ رسالت مآب میں نعت کا ہدیہ تاجدار مجتبیٰ نے پیش کیا۔محفل کی نظامت سامی امروہوی نے کی۔
ادھر محلہ گزری کے عزاخانہ علمدار علی میں بھی محفل کی صدارت مولانا رضا کاظم تقوی نے کی۔ عسکری رضا،شان حیدر بے باک، لیاقت امروہوی، ماسٹر ثمر مجتبیٰ،حسن امام اور ایمان امروہوی مسند نشیں تھے۔ محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔
دونوں محفلوں میں شہر کے مدعو شعرا نے امام عالی مقام کے حضور منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔
واحد امروہوی، نوشہ امروہوی،شان حیدر بے باک امروہوی،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،حسن امام حسن،ایمان امروہوی،ثمر مجتبیٰ،لیاقت امروہوی،وسیم امروہوی،لیاقت فیضی،جمال عباس فہمی،اشرف فراز،وفا امروہوی،شاہنواز تقی،قیصر مجتبیٰ،تاجدار امروہوی،شاندار امروہوی،ناظم امروہوی،فروغ احسن عاکف امروہوی، کوکب امروہوی، فرقان امروہوی، تاج امروہوی، ضیا کاظمی، قسیم ابن رفیع سرسوی،،جمشید کمال، شاداب امروہوی۔ابوذر امروہوی،سامی امروہوی،مولانا منظر عباس سرسوی۔،محسن نقوی،علی داور ابن میثم زیدی۔ثمر حیدر بہلولی امروہوی،ابولحسن امروہوی،امتیاز مجتبیٰ نقوی،شیبان قادری، زبیر ابن سیفی،خالد امروہوی،شوق امروہوی،زید بن علی امروہوی،معجز امروہوی،اقتدار حسین شہپر،سلمان امروہوی شجاع عباس،غفران راحل اور غدیر امروہوی نے امام عالی مقام کے حضور نزرانہ عقیدت پیش کیا۔