سبط اکبر،امام حسن مجتبیٰ ابن امام علی علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے ‘جشن سبط اکبر’ کے عنوان سے ایک طرحی محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ یو ٹیوب چینل ‘امروہا عزاداری انڈیا’ کے زیر اہتمام یہ طرحی محفل عزا خانہ گھیر کرم علی میں منعقد ہوئی۔ مدعو شعرا کو امام حسن کی شان میں منقبت نظم کرنے کے لئے تین مصرع ہائے طرح دئے گئے تھے۔”آو چلیں امام حسن کی جناب میں” ، ”دنیا میں مومنین کی عزت حسن سے ہے” اور ‘وہ حسن کی منزلت ارقام ہو سکتی نہیں”۔
محفل کا آغاز ماسٹر عرفان حیدر نے تلاوت کلام الہیٰ سے کیا جبکہ پیغمبر اکرم کے حضور نعت کا نزرانہ رضوان امروہوی نے پیش کیا۔محفل کی صدارت مولانا کوثر مجتبیٰ نے کی ۔ مولانا حیدر مہدی اور مولانا اظہر عباس بھی مسند پر موجود تھے۔
نوشہ امروہوی، واحد امروہوی، مرزا ساجد، ناشر نقوی، ،شان حیدر بے باک امروہوی، حسن امام حسن امروہوی،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،لیاقت امروہوی، ایمان امروہوی، شیبان قادری،جمال عباس فہمی،حسنین امروہوی،مبارک امروہوی،وفا امروہوی،شاہنواز تقی،قیصر مجتبیٰ،تاجدار امروہوی،شاندار امروہوی،ناظم امروہوی،شاداب امروہوی،سامی امروہوی، علی داور ابن میثم زیدی،کوکب امروہوی، فرقان امروہوی، تاج امروہوی،نوازش امروہوی،افضال امروہوی،قائم امروہوی ، ضیا کاظمی،نایاب مجتبیٰ، قسیم ابن رفیع سرسوی،شاہی امروہوی،،ارمان حیدر ساحل امروہوی۔پنڈت بھون شرما بھون امروہوی۔حسین رضا،زید بن علی امروہوی۔معجز امروہوی، افسر امروہوی، عباس ضیغم ابن شمیم امروہوی،غفران راحل ، ابوذر امروہوی، اورشجاع عباس نے بار گاہ امام حسن مجتبیٰ میں منظوم نزرانہ عقیدت پیش کیا۔
محفل کے کنوینر سلمان امروہوی تھے۔ محفل کے اہتمام میں جن نوجوانوں نے محنت کی ان میں ابو زر امروہوی،،رشک امروہوی۔راحیل امروہوی،شجاع عباس،غدیر امروہوی، فضل امروہوی، شوزب امروہوی اورجیش امروہوی کے نام قابل ذکر ہیں۔ گزشتہ برس بھی یہ محفل منقبت اسی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی تھی۔ محفل کے بعد میزبانوں کی جانب سےشعرا اور سامعین کے لئے سحری کا اہتمام کیا گیا تھا۔