qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا ۔ ائی ایم انٹر کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے پرانی یادیں کی تازہ

امرہا کے تاریخی ائی ایم انٹر کالج کے ابنائے قدیم کی تنظیم اولڈ بوائز ایسوسی ایشن سال 1997 کی جانب سے ایک شام کالج کی پرانی یادوں کو تازہ کرنے کے سلسلہ میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر عابدی گروپ آف پلے اسکول کو دلّی میں حاصل ہوئے مدر ٹریسا اوارڈ پر امداد عابدی کو تہنیت پیش کی گئی۔ پروگرام کی نظامت شیبان قادری نے کی۔ پروگرام میں 1997 سے تعلق رکھنے والے متعدد طلبا نے شرکت کی اور اس دور کی اپنی مختلف سرگرمیوں اور اساتزہ کی یادوں کو تازہ کیا۔ابنائے قدیم نے کالج کے مرحوم اساتزہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اس یاد گاری شام میں ثقلین حیدر، ڈاکٹر نوازش امروہوی، انعام الرحمن، آفتاب عالم، سلیم الدین،سید مجتبیٰ، گلریز عبّاسی، ڈاکٹر تشکیل،محمد آفتاب،واصف علی،یونس زیدی وغیرہ موجود تھے.

آئی ایم کالج کےابنائے قدیم نے کالج کی روز افزوں ترقی پر اطمینان ظاہر کیا اور اسکے لئے کالج کی منتظمہ کمیٹی ، پرنسپل اور اساتذہ کرام کی خدمات کا اعتراف کیا۔

Related posts

اسرائل کے معاملے پر امریکی مسلمان بائڈن سے سخت ناراض

qaumikhabrein

غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملہ۔21 فلسطینی ہلاک۔

qaumikhabrein

فلمسٹار اکشے کمار کو بھی ہوا کورونا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment