qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

امروہا میں حسینی ٹائگرز کے دفتر کا افتتاح

لیجئے امروہا میں بھی حسینی ٹائگرز کا دفتر کھل گیا ہے۔ اسکی افتتاحی تقریب گزشتہ روز حکیم سید حسین کے الباری دوا خانے محلہ دربار شاہ ولایت میں منعقد ہوئی۔ حسینی ٹائگرز کے دفتر کا افتتاح شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین علی زیدی کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر مولانا شاہنوازحیدر، جامعہ سلطانیہ لکھنؤ کے استاد ابو ذر رضا اور انجمن تحفظ عزاداری کے صدر حسن شجاع موجود تھے۔

حسینی ٹائگرز کی امروہا شاخ کا صدر حکیم سید حسین کو مقرر کیا گیا ہے۔ حسینی ٹائگرز امروہا شاخ کی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ حسینی ٹائگرز لکھنؤ میں قائم شیعہ نوجوانوں کی تنظیم ہے جسکے بانی شمیل شمسی اور صد ر نقی حسین ہیں۔حسینی ٹائگرز کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ تنظیم کا مقصد اسلامی آثار قدیمہ اور جلوسہائے عزا کا تحفظ اور شیعہ مسلک کی دیگر سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہے۔

حسینی ٹائگرز تنظیم اس وقت بھی سرخیوں میں آئی تھی جب لکھنؤ کے تاریخی بڑےامام باڑے میں ایک ڈانس ویڈیو شوٹ ہوا تھا۔ حسینی ٹائگرز کی جانب سے اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں چوک کوتوالی میں ایک رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔ اس سے پہلے امام حسین کے بارے میں قابل اعتراض بیان بازی کرنے والے ذاکر نائک کے سر پر پندرہ لاکھ کے انعام کا اعلان کرکے بھی حسینی ٹائگرز تنظیم سرخیاں بٹور چکی ہے۔۔حسینی ٹائگرز کے بارے میں کہا جاتا ہیکہ یہ لکھنؤ کے ایک خاص گھرانے کی سرگرمیوں کا دفاع کرنے میں زیادہ پیش پیش رہتی ہے۔

Related posts

حق پر چلنے والے باطل کی طاقت سے مرعوب نہیں ہوتے۔ مولانا سبط حیدر زیدی

qaumikhabrein

مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کررہے ہیں اسرائیلی فوجی

qaumikhabrein

ایران فلسطینیوں کا ساتھ دیتا رہےگا۔ آغا مہدی شاہ رخی ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment