qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں امام رضا کے نام پرMulti Speciality اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

امروہا میں علاج معالجہ کی بہتر اور سستی سہولتوں کا فقدان جلد ہی ختم ہو جائےگا۔ جی ہاں امام رضا علیہ السلام کے نام سے امروہا میں ایک Multi Speciality اسپتال قائم کیا جارہا ہے۔اس اسپتال کا سنگ بنیاد ہندستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر علی چگینی کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر پر وقار تقریب اسی مقام پر منعقد کی گئی جہاں اسپتال تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔

تقریب کی صدارت امام جمعہ و جماعت ڈاکٹر محمد سیادت نقوی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر جامع مسجد مدرسہ کے پرنسپل مفتی محمد عفان منصور پوری، یوپی مدرسہ بورڈ کے ممبر تنویر رضوی ، بجنور کے چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ شارب علی ،درگاہ حضرت نظام الدین دہلی کے سجادے اجمل نظامی اور سید المدارس امروہا کے پرنسپل مولانا رضا کاظم تقوی موجود تھے۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر ناشر نقوی نے کی۔

تقریب میں خصوصی طور پر ایران کی کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں جن میں ایران کے صدر کے دفتر سے وابستہ سیروس وطن خواہ مقدم قابل ذکر ہیں۔ سیروس وطن خواہ مقدم کو مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے حرم کا خادم ہونے کا بھی شرف حاصل ہے۔سیروس وطن خواہ مقدم ایران کے مرکز برائے ترقی و پییش رفت کے صدر بھی ہیں۔ انکے علاوہ امیر حسین میرا بادی بھی تقریب میں شرکت کی غرض سے ایران سے آئے تھے۔ ایرانی سفیر علی چگینی نے مجوزہ اسپتال کے لئے ایران کی جانب سے طبی آلات اور مشینری مہیا کرانے کا وعدہ کیا۔ کئی افراد نے اسپتال کی تعمیر کے لئے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔اس سسلے میں پیش قدمی مولانا مظاہر حسین نے کی۔ انہوں نے ایک لاکھ روپئے ہدیہ کرنے کا اعلان کیا۔

ایرانی سفیر کی فارسی تقریر کا اردو میں ترجمہ کرتے ہوئے مولانا مظاہر حسین

ایرانی سفیر سمیت مقررین نے اسلام میں خدمت خلق اور کار خیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا رسول اللہ اور آئمہ اطہار کی زندگی خدمت خلق کے حوالے سے لوگوں کے لئے نمونہ عمل ہے۔انہوں نے لوگوں سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ کیونکہ زندگی میں کئے گئے کار خیر کا اجر و ثواب مرنے کے بعد بھی نامہ اعمال میں درج ہوتا رہےگا۔

امروہا کے نواحی علاقے داؤد سرائے میں تعمیر ہونے والا یہ Multi Speciality اسپتال سو بستروں پر مشتمل ہو گا۔ یہ اسپتال امام رضا ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ کی کوششوں کے تحت قائم کیا جارہا ہے۔ یہ ٹرسٹ قوم اور ملت کی تعلیمی پسماندگ دور کرنے اور ایک صحت مند معاشرہ قائم کرنے کے مقصد کے تحت سرگرم عمل ہے۔ ٹرسٹ کو ‘مدد فآنڈیشن’ کی مدد اور تعاون بھی حاصل ہے۔ امام رضا Multi Speciality اسپتال کی تعمیر کے لئے ایک مرد مومن نے دو بیگھا زمین ہدیہ کی ہے۔ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ ضرورت محسوس ہونے پر مزید اراضی کا بندوبست کیا جائےگا۔

تقریب میں شریک متعدد افراد کا احساس تھا کہ اسپتال شہر سے کافی دورقائم کیا جارہا ہے۔ لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہیکہ جس تیز رفتاری سے امروہا ترقیاتی اور تعمیراتی منزلیں طے کررہا ہے اسے دیکھتے ہوئے جلد ہی شہر اور اسپتال کے درمیان کا فاصلہ سمٹ جائےگا۔

Related posts

فارسی اور اردو کے قلمی نسخوں کی مرمت اور تحفظ کے سلسلے میں معاہدہ 

qaumikhabrein

نہٹور۔50 طبی والنٹیروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

qaumikhabrein

یہودی بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کرسکتے ہیں۔ اسرائیلی عدالت کے فیصلے سے مسلمان برہم۔

qaumikhabrein

Leave a Comment