qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

حسن نصراللہ کی شہادت ضرور رنگ لائےگی۔

اسرائیل پر ایران کے زور دار میزائل حملوں  سے ملی مسرت کے بعد بھی شہید مقاومت  سید حسن نصر اللہ کا غم کم نہیں ہوا ہے۔ اسرائل کے خلاف نہ غم وغصہ کم ہوا ہے اور نہ حسن ںصر اللہ کی جدائی کے غم میں کمی آئی ہے۔ اسرائل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور شہید نصر اللہ کے سوگ میں مجالس عزا  کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

شہر عزا امروہا میں شہید راہ خدا سید حسن نصر اللہ  کی بلندی درجات اور ایصال ثواب کے لئے مجلسو ں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ایصال ثواب کی ان مجلسوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت  شہید نصر اللہ کی مقبولیت بھی ثابت کرتی ہے اور لوگوں کو انکی شہادت کا کتنا ملال ہے وہ بھی ظاہر کرتی ہے۔

عزا خانہ مسماۃ صغرن،محلہ گزری، عزا خانہ مسماۃ چھجی محلہ قاضی گلی، عزا خانہ چاند سورج محلہ قاضی زادہ اور عزا خانہ محلہ جعفری میں شہید حسن نصر اللہ کے ایصال ثواب کی مجلسیں برپا ہوئیں۔مقرین نے حسن نصر اللہ کی مجاہدانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید ہو کر عشق علی ؑ کے دیوانہ،شمع شہادت کے پروانہ شہید حسن نصراللہ زندگی کی جنگ جیت گئے ۔وہ خوب اچھی طرح جانتے تھے کہ وہ قتل کئے جائیں گے مگر غزہ و فلسطین اور لبنان وغیرہ کے مظلوموں کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوئے کیونکہ شہادت ان کی دیرینہ خواہش تھی۔

مجالس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کوثر مجتبیٰ، مولانا اظہر عباس، مولانا عابد حسین اور مولانا احسن اختر سروش نے کہا کہ سید مقاومت شہید حسن نصراللہ عالم باعمل ،مرد مجاہد و مقاومت ،آبروئے تشیع اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے دلوں کی ڈھارس تھے جنھوں نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لئے اپنی پوری زندگی نچھاور کردی۔ایک شاندار و باوقار شجاع و بہادر غازی کی شان سے جئے اور آخر میں شہادت کی موت سے ہمکنار ہوئے۔انکی زندگی اللہ کی ذات پر مکمل یقین اور توکل کا نمونہ تھی۔

خطیبوں نےاس بات پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ شہید حسن نصراللہ اور حزب اللہ لبنان کے تعلق سے ملک کی میڈیا نے جس طرح اپنی جہالت و حماقت کا مظاہرہ کیا ہےوہ حد درجہ شرمناک ہے ،صحافت کا گلا گھونٹا ہے اور مکر و فریب ،جھوٹ فسادکا ساتھ دیا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہندستان کا میڈیا امریکہ و اسرائیل کی زر خرید پراپرٹی ہے ۔دہشت گرد تو اسرائیل ہے جو بے قصور غزہ و فلسطین کے عوام کو ماررہا ہے ۔ہم اسرائیلی جارحیت کے ساتھ ساتھ’’ گودی میڈیا‘‘ا ور’’ چاٹو میڈیا‘‘ کی بھی پرزور مذمت کرتے ہیں جس نے ہمارے زخمی دلوں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا ہے۔

Related posts

یو پی شیعہ وقف بورڈ چیئرمین کے تمام فیصلے غیر قانونی

qaumikhabrein

چلی فلسطین میں سفارتخانہ کھولےگا۔

qaumikhabrein

غزہ پٹی کو کربلا بنا دیا اسرائیل نے

qaumikhabrein

Leave a Comment