qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

حسن امام کے تخیلات کی رسم اجرا۔

امروہا کے حسن امام سوز خوانی کے تو ماہر ہیں ہی بہت اچھے شاعر بھی ہیں۔ انکی غزلوں کا پہلا مجموعہ تخیلات منظر عام پر آگیا ہے۔ گزشتہ روز محلہ گزری کے عزاخانہ علمدارعلی میں تخیلات کی رونمائی کی تقریب ہوئی۔مہاتما گاندھی ڈگری کالج سنبھل کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر عابد حیدری کے ہاتھوں تخیلات کا اجرا عمل میں آیا۔

اس تقریب میں پروفیسر مصباح احمد صدیقی، پروفیسر ناشر نقوی،پروفیسر حسنین اختر، شان حیدر بے باک،لیاقت امروہوی، نوشہ امرہوی اور چندن نقوی سمیت شہر کی ممتاز ادبی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی ۔ ڈاکٹر مبارک امروہوی نے صاحب کتاب حسن امام کا منتخب کلام پیش کیا۔

۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا اور سرور کائنات کے حضور نعت کا نزرانہ زبیر ابن سیفی نے پیش کیا۔ موسم کی خرابی کے باوجود تقریب میں بڑی تعداد میں شعرو سخن کے شوقین فراد موجود تھے۔ تخیلات حسن امام کا پہلا مجموعہ کلام ہے۔

تقریب کا اہتمام بزم سخی حسن اور بزم صادقین نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

Related posts

ممتا بنرجی کا غیر بی جے پی لیڈروں کے نام خط۔ بی جے پی کی کرتوتوں کا ذکر کیا۔

qaumikhabrein

عید الفطر کی نماز گھروں پر ہی ادا کی جائے۔علما کی مسلمانوں سے اپیل۔

qaumikhabrein

اہل بیت کے چاہنے والوں نے کبھی ظلم کو قبول نہیں کیا۔مولانا فضل ممتاز

qaumikhabrein

Leave a Comment