qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مہمان ذاکرین کے تئیں اظہار تشکر کی نشست

اربعین کے عشرےکی مجالس سے خطاب کرنے کے لئے شہر عزائے حسین میں چھ علما و ذاکرین ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ہیں۔انکی عزائی خدمات کے شکریہ کےاظہار کے لئے ایک نشست محلہ چکلی میں محمد علی خاں مرحوم کی رہائش گاہ پر ہوئی۔بیشترمہمان ذاکرین نے اس نشست میں شرکت کی۔بعض مہمانان اپنی دیگر مصروفیات کے سبب اس موقع پر موجود نہیں تھے۔

شہر کے چھ عزا خانوں میں اس وقت عشرہ اربعین جاری ہے۔جن سے مہمان ذاکرین خطاب کر رہے ہیں۔عزا خانہ علمدار علی میں جونپور کے مولانا فضل ممتاز، عزا خانہ وزیر النسا ، محلہ دانش مندان میں مظفرپور بہار سے تعلق رکھنے والے مولانا اسد یاور ، عزا خانہ اکبر علی میں مولانا تصدیق حسین ، شفاعت پوتہ میں مولانا رضا حیدر زیدی لکھنوی ، محلہ حقانی میں مولانا سبط حیدر زیدی اورعزا خانہ محلہ لکڑہ میں مالیگاؤں مہاراشٹر کےمولانا امیر حمزہ اشرفی مجالس خطاب کررہے ہیں۔

مہمان علما و ذاکرین کے استقبال کی اپنی نوعیت کی یہ سب سے قدیم نشست ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران اس طرح کی کئی محفلیں آراستہ ہونے لگی ہیں۔اس پروگرام کا مقصد بیرونی علما ذاکرین کے تئیں تشکر کے جزبات کا اظہار کرنا ہے۔

اظہار تشکر کی یہ روایت شہر کی ممتاز ہستی اعزازی مجسٹریٹ مرحوم کاظم علی خاں نے شروع کی تھی ۔انکے بعد اسے انکے فرزند محمد خاں مرحوم نے نبھایا ۔محمد علی خاں کے انتقال کے بعد انکے فرزندان اس اخلاقی روایت کی پاسداری کررہے ہیں۔علما و ذاکرین کے ساتھ اس پروگرام میں شہر کے شعرا، ادیب، دانشور، صحافی، مرثیہ خوانان اور دیگر شخصیات موجود رہتی ہیں۔۔

Related posts

منبر امانت پہونچانے کے لئے ہے خیانت کے لئے نہیں۔ مولانا غضنفر عباس طوسی

qaumikhabrein

کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ فائزر

qaumikhabrein

کیا معمر قذافی ابھی زندہ ہے؟

qaumikhabrein

Leave a Comment