qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

غمگین امروہوی کی یاد میں محفل نعت و منقبت

استاد شاعر سجاد حسین غمگین امروہوی کی بیسویں برسی کے موقع پر ایک محفل نعت و منقبت کا اہتمام کیا گیا۔’بزم غمگین’ کے زیر اہتمام منعقد اس محفل نعت و منقبت کی صدارت مولانا کوثر مجتبیٰ نقوی نے کی ۔ مسند پر استاد شاعر واحدامروہوی اورابولحسنین فن امروہوی موجود تھے۔محفل کی ابتدا مولانا منظر عباس سرسوی نے تلاوت کلام الہیٰ سے کی۔ غمگین امروہوی کے فرزند سرفراز امروہوی نے غمگین امروہوی کی نظم کردہ نعت پیش کی۔

واحد امروہوی، کامریڈ جاوید اقبال،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،لیاقت امروہوی،مبارک امروہوی،جمال عباس فہمی،ڈاکٹر ناصر، شیبان قادری، فراز عرشی،اشرف فراز،وفا امروہوی،تاجدار امروہوی،شاندار امروہوی، کوکب امروہوی، ضیا کاظمی، قسیم ابن رفیع سرسوی،مہدی زیدی میرٹھی،سرفراز ابن غمگین۔ ۔ثمر حیدر بہلولی امروہوی،معجز امروہوی،اقتدار حسین شہپر،سلمان امروہوی ،شوذب امروہوی،غفران راحل اور غدیر امروہوی نے بار گاہ معصومین میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ محلہ مجاپوتہ میں لیاقت امروہوی کی رہائش گاہ پر منعقد اس محفل کی نظامت ڈاکٹر لاڈلے رہبر نے کی۔ محفل کے کنوینر سرفراز ابن غمگین نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

غمگین امروہوی غزل، نعت، منقبت اور سلام جیسی اصناف سخن میں طبع آزمائی کرتے تھے۔۔ درجنوں شعرا نے غمگین امروہوی کے فن شاعری سے فیض اٹھایا۔

Related posts

اامر بالمعروف والنهي عن المنكر چھوڑنے والی قومیں مردہ ہو جاتی ہیں۔ مولانا ضمر عباس جعفری

qaumikhabrein

گنّے کی قیمتوں پر سیاست اور کسان۔تحریر سراج نقوی

qaumikhabrein

کابل ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون حملہ۔ متعدد بچے ہلاک۔

qaumikhabrein

Leave a Comment