qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں عالم دین سید محمد حامد کے انتقال پرتعزیتی جلسہ۔

امروہا کی قدیم علمی و دینی درسگاہ دارالعلوم سید المدارس میں عالم دین سید محمدحامد مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تعزیتی جلسے کا آغاز مولانا منتظر عباس نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اسی درسگاہ میں مرحوم کے چھوٹے فرزند مولانا سید رضا کاظم تقوی پرنسپل کے عہدے پر فائز ہیں۔ جلسے کی صدارت مولانا ڈاکٹر سید محمد سیادت نقوی امام جمعه امروبا نے کی۔ جلسے کی نظامت مدرسہ سے ہی وابستہ امداد عابدی نے کی۔

سید محمد حامد نے ابتدائی تعلیم مدرسہ ناظمہ لکھنو سے حاصل کی ۔ انگریزی تعلیم کے لئے شیعہ کالج اورحسین آبادانٹر کالج لکھنو میں داخل ہوئے۔ لکهنو یونیورسٹی سے پی۔ایچ۔ ڈی کا مقالہ “محمد رضا برق پر ڈاکٹر سلیمان کی نگرانی میں تحریر کیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ ۔۔مولانا کوثر مجتبٰی ،مولانا ڈاکٹر شہوار حسین اور مولانا عابد رضا نے مرحوم کے اوصاف کا تذکرہ کیا ۔مرحوم کے فرزند پرنسپل دار العلوم سید المدارس مولانا سید رضا کاظم تقوی نے اپنے والد مرحوم کی نصیحتیں اور کاموں کا تذکرہ کیا، آخر میں امام جمعہ و سر پرست مدرسه مولانا ڈاکٹر سید محمد سیادت نقوی نے مرحوم کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ یقینا عالم باعمل اور علم دوست تھے۔ فاتحہ خوانی پر اس تعزیتی جلسہ کا اختتام ہوا۔ تعزیتی جلسے میں تمام مدرسین و کارکنان مدرسہ موجود ہے۔

مرحوم سید محمد حامد کا تعلق شہر امروہہ کےمحلہ دانشمندان سے تھا ۔آپ سر کار نجم الملت کے پرپوتے تھے۔ اور آیت اللہ سید محمد صادق قبلہ مرحوم کے والد تھے۔ مرحوم کی والدہ خاندان غفرآن ماب کی بیٹی تھیں آپ کے برادر محترم آیت اللہ سید حمیدالحسن صاحب قبلہ سر پرست جامعہ ناظمیہ ہیں۔

Related posts

ہائے رئیس نقوی۔ اردو ادب کے ایک بے لوث خادم سے لکھنؤ محروم۔

qaumikhabrein

کورونا کا خاتمہ ابھی کافی دور۔۔ عالمی صحت تنظیم کے سربراہ کو اندیشہ۔

qaumikhabrein

مولائے کائنات سے متعلق نادر کتابوں کی نمائش

qaumikhabrein

Leave a Comment