qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اللہ پر بھروسا کرنے والے باطل کی طاقت سے نہیں ڈرتے

تاریخ شاہد ہیکہ اللہ نے باطل کی طاقت کے غرور کو ہمیشہ خاک میں ملایا ہے۔نمرود سے لیکر فرعون اور ہامان و شداد سے لیکر ابرہا تک کی طاقت کی تباہی کی مثالیں لوگوں کی عبرت کے لئے کافی ہیں۔یہی حال آجکل اسرائل اور امریکہ جیسی نام نہاد طاقتوں کا  ہے۔ اللہ کی ذات پر توکل کرنے والوں نے  اسلام دشمن طاقتوں کو دنیا بھر میں رسوا کرکے رکھ دیا ہے۔

شہر عزا امروہا میں شہید راہ خدا  حسن نصر اللہ کی شہادت  کے سلسلے میں  مجالس عزا  کا سلسلہ جاری ہے۔ان مجلسوں سے  خطاب میں مولانا شاداب حیدر اور مولانا ڈاکٹر شہوار  نقوی  نے حسن نصر اللہ کی شخصیت اور راہ خدا میں انکے جہاد کے ساتھ ساتھ اسرائل پر ایران کے حملے اور ایران کے رہنما  آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جمعہ کے تعلق سے بھی اظہار خیال کیا۔

عزا خانہ مسماۃ چھجی میں مجلس عزا  سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شاداب حیدر نے  کہا کہ ہمیں حق و انصاف کی سر بلندی کے لئے جان قربان کرنے  کا جزبہ کربلا سے  ملتا ہے۔ کربلا سے زندگی کا سبق لینے والے ظلم و ستم  سے مقابلے کے لئے جام شہادت نوش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ شہید حسن نصر اللہ کی شہادت سے ہم غمگین  ضرور ہیں لیکن مایوس نہیں ہیں۔ اللہ ہمیشہ حق کی راہ پر چلنے والوں کو  فتح و کامرانی سے سرفراز کرتا ہے۔

عزا خانہ سید الشہدا محلہ حقانی میں اسی سلسلے کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شہوار نقوی نے اسرائل پر حملے کے بعد تہران میں  آیت اللہ خامنہ ای کے ذریعےنماز جمعہ امامت  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے ماحول میں کہ جب باطل طاقتوں کی طرف سے یہ کہا جارہا تھا کہ حسن نصر اللہ کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو بھی شہید کیا جائےگا۔ آیت اللہ خامنہ  ای نے  آسمان کے نیچے  اطمینان و استقلال کے ساتھ نماز پڑھا کر باطل کے منھ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے۔ مولانا شہوار نے کہا کہ یہ کام صرف وہی شخص کرسکتا ہے جسے اللہ  کی ذات اور اسکی قدرت و طاقت پر مکمل یقین اور اطمینان ہو۔

Related posts

مولانا کلیم الدین کی گرفتاری کے خلاف مراٹھواڑہ میں مسلم تنظیموں میں غصہ۔

qaumikhabrein

فرانس میں مسجدوں کے خلاف نفرت انگیزمہم

qaumikhabrein

ڈھائی لاکھ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نمازعید ادا کی

qaumikhabrein

Leave a Comment