qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

ڈاکٹرلاڈلے رہبر کا تیسرا شعری مجموعہ ‘نفوس مطمئن’ منظر عام پر

 ہندستان کے معروف شاعر اور ناظم ڈاکٹر لاڈلے رہبر کی نئی شعری تصنیف ‘نفوس مطمئن ‘ منظر عام پر آگئی ہے۔ کتاب کی رسم اجرا کی تقریب  استاد شاعرشان حیدر بے باک  کی صدارت میں محلہ گزری میں عزا خانہ علمدارعلی خاں میں انجام پائی۔ ‘نفوس مطمئن’ ڈاکٹر لاڈلے کی تیسری کتاب ہے۔ اس سے پہلے انکی  غزلیہ شاعری کا مجموعہ ‘حریف تیرگی’ اور نعت و مناقب اہل بیت اطہار کا مجموعہ’ نقوش لم یزل’ اہل ذوق کی داد و تحسین  حاصل کرچکا ہے۔ رسم اجرا میں اسٹیج پرتقریب کے صدر بے باک امروہوی اور صاحب مجموعہ ڈاکٹر لاڈلے کے ساتھ ساتھ  مولانا کوثر مجتبیٰ، مولانا  احسن اختر سروش، استاد شاعر مسرور جوہر، ڈاکٹر ناصر، غلام سجاد،ڈاکٹر ناشر نقوی،ڈاکٹر جمشید کمال،  حسن امام، اسلم عثمانی، لیاقت امروہوی اور ڈاکٹر مبارک امروہوی موجود تھے۔ سادات امروہا ویلفئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب  اجرا کی نظامت ڈاکٹر چندن نقوی نے کی۔

تقریب کا آغاز ڈاکٹر رہبر کے پوتے اور منقبت خواں شہر یارسلمہ نے تلاوت کلام الہیٰ سے کیا جبکہ سرور کونین کے  حضور نعت کا نزرانہ رضوان امروہوی نے پیش کیا۔ استاد شاعر مسرور جوہر نے سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی شان میں ایک شاندار منقبت پیش کی۔  ڈاکٹر لاڈلے کی شخصیت اور انکے شعری کمالات اور محاسن پر اسلم عثمانی، ڈاکٹر ناصر، ڈٓاکٹر جمشید کمال، ڈٓاکٹر ناشر نقوی، مولانا کوثر مجتبیٰ، مولانا احسن اختر اور ڈاکٹر مبارک امروہوی نے روشنی ڈٓالی

مقررین   کی تقاریر کا  خلاصہ اگر پیش کیا جائے تو یہ کہا جائےگا کہ ڈٓاکٹر لاڈلے ایک کہنہ مشق شاعر ہیں جنکی شاعری ادب برائے زندگی کے پیمانے پر کھری اترتی ہے۔ وہ محمد اور آل محمد کے عشق میں سرشار ہوکر شاعری کرتے ہیں۔وہ ایک طرف  اپنی شاعری کے ذریعےمحمد اور آل محمد کی تعلیمات کو عام کرتے ہیں اور دوسری طرف معاشرے کی خامیوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔  وہ جرات مندانہ طریقے سے لوگوں کی اصلاح  اور کردار سازی کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں۔ وہ ایک بہترین ناظم بھی ہیں اور ایک  فرض شناس ڈاکٹر بھی۔ ارمان ساحل نے ڈاکٹر لاڈلے کی ایک منقبت اپنے مخصوص ترنم میں پیش کی۔ ڈاکٹر لاڈلے کی شخصیت اور شاعری پر اہل قلم حضرات کے مضامین کا مجموعہ ‘رہبر شناسی’ کے عنوان سے انکے بھائی ڈاکٹر چندن نقوی ترتیب دے رہے ہیں۔تقریب رسم اجرا میں بڑی تعداد میں اہل ذوق موجود تھے۔

اسکو بھی ملاحظہ فرمائیںhttps://www.qaumikhabrein.com/news/amroha-evening-with-dr-ladley/

Related posts

اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ۔ عدالت سے از خود نوٹس لینے کی گزارش

qaumikhabrein

غالب کے اشعار پر مصنوعی ذہانت کے جلوے

qaumikhabrein

امام حسن عسکری کی ولادت کا جشن

qaumikhabrein

Leave a Comment