qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

مولا علی کی فضیلت یہ ہیکہ قرآن انکی پیروی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ مولانا ظہیر عباس

مولا علی ع تو قرآن کی پیروی کرتے ہی ہیں مولا علی کی فضیلت یہ ہیکہ قرآن مجید خود انکی پیروی کرتا نظر آتا ہے۔ مولانا ظہیر عباس نے رسول اللہ ﷺ کی ایک مشہور و معروف حدیث کی تشریح کرتے ہوئے واقعات اور قرآنی آیات سے ثابت کیا کہ مولا علی ع نے تو زندگی بھر قران کی پیروی کی لیکن قرآن مجید نے بھی انکی پیروی کی۔

محلہ حقانی کے عزاخانے میں عشرہ اربعین کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان ذاکر مولانا ظہیر عباس نے’الحق مع علی و علی مع الحق’ کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ‘مع’ کا مطلب ‘کےساتھ ‘نہیں ہے بلکہ ‘مع’ کا مطلب پیروی ہے۔ اس طرح حدیث پیغمبر ﷺ کا مطلب یہ ہوا کہ علی قرآن کی پیروی کرتے ہیں اور قرآن علی کی پیروی کرتا ہے۔مولانا ظہیر عباس نے سورہ دہر اور آیہ ولایت کا ذکر کرتے ہوئے ثابت کیا کہ مولا علی، بی بی زہرا اور حسنین نے روٹیاں خیرات کیں تو سورہ دہر جسے آیہ ھل اتیٰ بھی کہتے ہیں۔ نازل ہوئی۔ مولا علی نے حالت نماز میں رکوع میں سائل کو انگوٹھی دی تب آیت ولایت نازل ہوئی۔

مولا نا ظہیر عباس نے ابتدائی مجلسوں میں اس بات پر زوردیا کہ آئئمہ اطہار کی محبت معرفت کے ساتھ ہونی چاہئے۔ صرف محبت کافی نہیں ہے بلکہ با معرفت محبت کی ضرورت ہے۔عشرہ اربعین انیس صفر تک جاری رہےگا۔

Related posts

حق پر چلنے والے باطل کی طاقت سے مرعوب نہیں ہوتے۔ مولانا سبط حیدر زیدی

qaumikhabrein

صومالیہ بھی غاصب اسرائیل کی گود میں بیٹھنے کو بیقرار

qaumikhabrein

آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کی بہو کو لال قلعہ چاہئے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment