qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

فرش عزا شیعوں  کا محافظ ہے۔ مولانا یوسف مشہدی

 مسلمانوں کی تاریخ میں  قتل و غارت گری دیکھنے کے بعد اسلام پر دہشت گردی کے الزام کا داغ لگا۔ لیکن عزا خانوں کی چہاردیواری اور فرش عزائے حسین کا  صدقہ ہیکہ  دنیا بھر میں شیعہ دہشت گردی کے الزام سے  ہمیشہ پاک صاف رہے ہیں۔

 امروہا کے محلہ جعفری  کے عزا خانے میں جاری عشرہ مجالس کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان ذاکر مولانا سید یوسف احمد مشہدی نے فرش عزا کی اہمیت اور فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ  اس فرش عزا کے  صدقے میں قوم  کی نئی نسل کو  مذہب اور عقیدے کی اتنی معلومات حاصل ہو جاتی ہے کہ وہ دیگر اقوام کے علما کے اعتراضات  کا دنداں شکن جواب دینے  کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 مولانا مشہدی نے علامہ شوستری کی نقل کردہ ایک روایت کے حوالے سے کہا کہ  فرش عزا کو ‘قبہ حسین’  سے تعبیر کیا گیا ہے۔ روضہ امام حسین میں ‘قبہ حسین’ کے نیچے طلب کی گئی  ہر حاجت پوری ہوتی ہے۔ فرش عزا کو ‘قبہ حسین ابن علی’ سے تعبیر کرنے کا مطلب یہ ہیکہ فرش عزا کا مقام  کربلائے معلیٰ جیسا ہے۔ روایات میں آیا ہیکہ ہزارہا فرشتے حکم پروردگار سے روضہ امام حسین کا طواف کرتے ہیں اور  ایک بار طواف کے بعد اس فرشتے کو دوسری مرتبہ یہ سعادت حاصل نہیں ہوتی۔ یہی معاملہ فرش  مجلس  حسین کا بھی ہے کہ  جوفرشتے مجلس میں شرکت کے بعد عرش پر پہونچتے ہیں تو انکے پروں سے ایسی خوشبو آتی ہیکہ دیگر فرشتے اسکی تمنا کرتے ہیں۔

  عشرے کی تیسری مجلس میں سوز خوانی محمد اصغر اور انکے ہمنواؤں نے کی۔

https://www.qaumikhabrein.com/news/amroha-molana-mashhadi-majlis/ یہ خبر بھی ملاحظہ کیجئے

Related posts

“یکجہتی ہو کاروان امن بھی”،کے موضوع پر سمینار. جموں وکشمیر پیپلز جسٹس فرنٹ نے کیا اہتمام

qaumikhabrein

اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی محنت رنگ لائی

qaumikhabrein

قرآن کا حق ہیکہ اسے سمجھ کر پڑھا جائے۔اسلامی اسکالرز کا اظہار خیال

qaumikhabrein

Leave a Comment