qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

محشر میں جس نعمت کا سوال ہوگا وہ مولا علی کی ولایت ہے۔ مولانا مولانا علی مہدی

محشر میں اللہ بندوں سے جس نعمت کے بارے میں سوال کریگا وہ نعمت کچھ اور نہیں بلکہ مولا علی علیہ السلام کی ولایت ہے۔عزاخانہ محلہ جعفری میں عشرے کی آخری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان ذاکر اہل بیت مولانا علی مہدی نے قر آن اور آئمہ اطہار کی تفاسیر کے حوالے سے کہاکہ اللہ نے جس طرح ہر اہل ایمان پر اپنے رسول کی اطاعت اور پیروی واجب کی ہے اسی طرح محبت اہل بیت اور مولا علی کی ولایت فرض کی ہے۔

مولانا علی مہدی نےعشرہ مجالس میں اتباع رسول کے عنوان سے مومنین سے خطاب کیا۔قرآنی آیات اور احادیث رسول کے حوالے سے انہوں نے ثابت کیا کہ راہ مستقیم پر وہی لوگ گامزن ہیں جو آل رسول سے محبت کرکے اجر رسالت ادا کرتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ امام حسین کے غم میں آنسو بہانا اجرت رسالت کی ادائےگی کی ہی ایک صورت ہے۔عشرے کی آخری مجلس میں تنویر حسن اور انکے ہمنواؤں نے مرثیہ خوانی کی۔

اس پورے عشرے کی مختلف مجالس میں حسن امام۔تبارک حسین۔ اصغر حسین۔سبط سجاد۔ سید ظفر علی۔افضال حیدر اور انکے ہمنواؤں نےسوز خوانی کی۔آخری مجلس کے بعد ماتمی شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جسمیں شہر کی تمام ماتمی انجمنوں نے بار گاہ معصومین میں ماتم اور نوحوں کا نزرانہ پیش کیا۔

Related posts

کربلا کے واقعات پر مبنی تصاویر نمائش کے لئے تیار۔

qaumikhabrein

امریکہ نے عراق شام سرحد پر حشد الشعبی کی چھاؤنی پر کیا حملہ۔ حشد الشعبی نےکہا بدلہ لیں گے۔

qaumikhabrein

حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment