qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عشرہ اربعین کے ذاکرین کے اعزاز میں استقبالیہ

شہر عزا امروہا میں عشرہ اربعین کے سلسلے میں روزانہ چھ مجلسیں مختلف عزا خانوں میں برپا ہو رہی ہیں۔ ان مجالس سے بیرونی ذاکرین خطاب کررہے ہیں۔ ہر برس ان بیرونی ذاکرین کی عزائی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئےامروہا میں مختلف شخصیات کی جانب سے انکے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی تقریب محلہ گزری میں ڈاکٹر جعفر منتظر   کی رہائش گاہ پر  ہوئی۔  جس میں عزا خانہ علمدار علی خاں  کی مجالس کے ذاکر مولانا ضمیر عباس جعفری، عزا خانہ وزیر النسا کی مجالس کے ذاکر مولانا  کاظم مہدی عروج جونپوری، عزا خانہ حقانی کے عشرے کے ذاکر  مولانا حیدر رضا کاظمی مظفر نگری، عزا خانہ اکبر علی خاں کے عشرے کے  ذاکر مولانا تصدیق حسین    ، عزا خانہ شفاعت پوتہ کے عشرے کے ذاکر مولانا سید محمد مہدی اور عزا خانہ محلہ دربار شاہ ولایت کے عشرے کے ذاکر مولانا حیدر عباس رضوی نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہر کے علما،ذاکرین، مرثیہ خوانان اور ماتمی انجمنوں کے نوحہ خوانان بھی موجود تھے۔ مہمان ذاکرینکو ڈاکٹر جعفر منتظر نے اپنی کتاب پھلوں اور سبزیوں سے علاج بھی پیش کی۔

Related posts

مکتب سدرت المنتہٰی کا سالانہ فنکشن

qaumikhabrein

نیٹو نے افغانستان میں فوجی مشن کے خاتمےکا اعلان کردیا۔

qaumikhabrein

تیونس۔ صدر نے وزیر اعظم کو برخاست کردیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment