qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

حق کی راہ خطرات سے بھری ہے لیکن کامیابی اسی میں ہے۔ مولانا مہدی رضوی

انسان کے سامنے دو ہی راستے ہیں ایک حق کا راستہ ہے جس میں جان ،مال اور عزت و آبرو  کےخطرات ہیں  اور دوسرا راستہ باطل کا ہے جو آسانی کا راستہ ہے لیکن اس میں خطائیں ہی خطائیں ہیں۔ اسلامی تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے  جہاں لوگوں نے  حق کو پہچانتے ہوئے بھی اماموں کا ساتھ نہیں دیا۔  مولانا سید محمد مہدی رضوی نے امروہا  کے محلہ شفاعت پوتا کے عزا خانےمیں ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ محض زبانی دعوے کرتے نظر آئے۔ کچھ لوگوں نے مال و دولت دینے پر آمادگی جتائی لیکن خود امام کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہوئے۔ مولانا مہدی نے کہا کہ ایسی بھی مثالیں موجود ہیں کہ لوگ حق کے راستے پر چلنے تو لگے لیکن  کچھ دور چلنےکے بعد انکے پاؤں لڑکھڑانے لگے۔ لیکن اماموں سے محبت کی ایسی بھی  روشن مثالیں ہیں جہاں  بےدردی کے ساتھ انہیں قتل کیا گیا لیکن انہوں نے اماموں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

مولانا مہدی نے حسان بن ثابت، عبید اللہ جعفی، زبیر اور حجر ابن عدی کی مثالیں پیش کیں۔ حسان بن ثابت بہت بڑا شاعر تھا اس نے غدیر کے موقع پر مولا علی کی شان میں قصیدہ نظم کیا تھا لیکن اسلام کی کسی جنگ میں شامل نہیں ہوا۔ ۔ کربلا کی جانب سفر کے دوران  امام حسین خود عبید اللہ جعفی کو حق کی دعوت دینے کے لئے اسکے خیمے میں گئے تھے لیکن اس نے اپنا گھوڑا ، تلوار اور دولت دینے کی پیشکش کی لیکن خود اما م کاساتھ دینے کو تیار نہیں ہوا۔ امام حسین نے اسکے گھوڑے اور تلوار کو قرآن کی آیت پڑھ کر ٹھکرادیا کہ ہم گمراہوں کی دی ہوئی چیزیں نہیں لیا کرتے۔  زبیر  نے کئی جنگوں میں حصہ لیا لیکن جنگ جمل میں وہ مولا علی کے مقابلےپر آگئے۔  محبت اور قربانی دینے کی تاریخ  میں حجر ابن عدی کا نام سنہری حروف میں لکھا ہواہے۔ مولا علی کی محبت سے دست بردارہونے سے انکار کرنے کی صورت میں انہیں اورانکے بیٹوں کو دردناک طریقے سے قتل کردیا گیا۔

 مولانا مہدی نے کہا کہ ہمیں امام زمانہ کی نصرت کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے کہیں ایسا نہ ہو کہ مولا  ہماری نزر و نیاز  اور تبرک کو یہ کہ کر ٹھکرا دیں کہ ہم گمراہوں کے عطیات قبول نہیں کرتے۔ مجلس کے بعد  امام حسین کی لاڈلی بیٹی بی بی سکینہ کے جنازے کی شبیہ برامد ہوئی۔ مجلس میں سوز خوانی شاداب حیدر اورہمنواؤں نے کی۔ عزا خانہ حسینی حال میں اربعین کا عشرہ جاری ہے۔

Related posts

امروہا ایک فعال شخصیت سے محروم۔ نواب انتقام علی خاں نہیں رہے۔

qaumikhabrein

ایران مشرق وسطیٰ کی غالب قوت ہے۔ اخبار ‘گارجین’

qaumikhabrein

امروہا اسمبلی انتخابات۔ بچھ چکی ہے بساط

qaumikhabrein

Leave a Comment