qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

اہل بیت کے چاہنے والوں نے کبھی ظلم کو قبول نہیں کیا۔مولانا فضل ممتاز

اسلامی تاریخ اس بات کی گواہ ہیکہ اہل بیت اطہار کے چاہنے والوں نے کبھی ظلم و نا انصافی کو قبول نہیں کیا۔ اسی لئے ہر دور میں انکو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا۔مولانا فضل ممتاز نےامروہا میں عشرہ اربعین کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ اطہار کے کردار اور انکی تعلیمات کے زیر اثر ان سے محبت کرنے والوں نے کبھی بھی ظلم اور بے انصافی سے چشم پوشی نہیں کی بلکہ اسکے خلاف حتی المکان احتجاج کیا۔

مولانا فضل ممتاز نےمحلہ گزری کے عزا خانہ علمدار علی میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے تاریخی واقعات کے حوالے سے کہا کہ رسول اللہ کابزرگ صحابی ابو ذر غفاری ہو یامولا علی سے محبت کرنے والے میثم طمار اور حجر ابن عدی اور انکے بیٹے ہوں، ان افراد کومظالم کا نشانہ اسی لئے بنایا گیا کیونکہ انہوں نے محمد اور آل محمد کے فضائل کو دبانے اور چھپانے کی اس دور کی حکومتوں کی جابرانہ پالیسی کے خلاف نہ صرف یہ کہ احتجاج کیا بلکہ موقع بہ موقع انکی خلاف ورزی کی۔رسول اللہ کے بزرگ صحابی اور ایمان کے نویں درجے پر فائز ابوذر غفاری کو صرف اس لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے کو مجبور کیا گیا کہ وہ مولا علی کے فضائل سے متعلق رسول اللہ کی حدیثیں بیان کیا کرتے تھے۔ابو ذر کو پہلے شام بھیجا گیا لیکن انہوں نے وہاں بھی اپنی روش برقرار رکھی تب انکوجلا وطن کرکے ایک غیر آباد علاقے میں بھیج دیا گیا جہاں انکی کسمپرسی کی حالت میں وفات ہوئی۔

کھجوروں کی چھوٹی سی دوکان چلانے والے میثم طمار سے حکومت صرف اسلئے خوف کھاتی تھی کہ وہ لوگوں کو مولا علی کے فضائل سے آگاہ کرتے تھے۔انکو ااس جرم میں سولی پر لٹکا دیا گیا اور انکی زبان کاٹ دی گئی۔ حجر بن عدی اور انکے بیٹوںکو صرف اس جرم میں بہیمانہ طور سے قتل کردیا گیا کہ وہ مولا علی پر منبروں سے سب و شتم کی مخالفت کرتے تھے۔مولانا فضل ممتاز نے کہا کہ اہل بیت اطہار کے ان چاہنے والوں کے نفس اپنے منزل کمال پر تھے۔رشد کی منزل پر فائز نفس کامالک کوئی بھی شخص ظلم کو برداشت نہیں کرسکتا۔مجلس میں استاد حسن امام اور انکے ہمنواؤں نے سوز خوانی کی۔

Related posts

دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔۔

qaumikhabrein

عظیم مرثیہ نگار میر انیس فقیر صفت اور نازک مزاج شخص تھے… جمال عباس فہمی

qaumikhabrein

کورونا کی اب تک کی خطرناک ترین قسم سامنے آگئی، دنیا میں پھر ہلچل مچ گئی

qaumikhabrein

Leave a Comment