qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں تاریخی عشرہ اربعین کا آغاز۔بیرونی ذاکرین کریں گے خطاب

شہر عزائے حسین امروہا کا مشہور زمانہ عشرہ اربعین شروع ہو چکا ہے۔ اس عشرہ اربعین میں مختلف عزا خانوں میں چہلم امام حسین تک روزانہ چھ مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ان مجالس سے خطاب کرنے کے لئے بیرونی ذاکرین اور خطیبوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ اس مخصوص عشرے کے دوران مجالس کا سلسلہ صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو جاتا ہے، جو سہ پہر تک جاری رہتا ہے۔۔ نماز مغربین کے بعد یہ سلسلہ پھر شروع ہوتا ہے اور شب میں بارہ بجے تک جاری رہتا ہے۔

مولانا فضل ممتاز جونپوری۔محلہ گزری

اس عشرہ اربعین میں عزا خانہ علمدار علی خاں۔ محلہ گزری، عزا خانہ وزیر النسا ۔محلہ دانش منداں، عزا خانہ اکبر علی۔ محلہ دانش مندان ، حسینی ہال۔ محلہ شفاعت پوتہ، عزا خانہ حسینی۔ محلہ حقانی اور عزا خانہ۔محلہ دربار شاہ ولایت(لکڑہ) میں بیرونی ذاکرین کی ایمان افروز تقاریر سننے کا شہر کے مومنین کو موقع ملتا ہے۔

مولانا اسد یاور۔عزا خانہ وزیر النسا
مولانا تصدیق حسین۔عزا خانہ اکبر علی

عزا خانہ علمدار علی میں صبح ساڑھے آٹھ بجے جونپور کے مولانا فضل ممتاز، گیارہ بجے عزا خانہ وزیر النسا میں بہار سے تعلق رکھنے والے مولانا اسد یاور اور سہ پہر ساڑھے چار بجے عزا خانہ اکبر علی میں مولانا تصدیق حسین مجالس عزا سے خطاب کریں گے۔

مولانا رضا حیدر زیدی۔عزا خانہ شفاعت پوتہ

نماز مغربین کے بعد مجالس کا سلسلہ شفاعت پوتہ سے شروع ہوگا جس سے مولانا رضا حیدر زیدی لکھنوی خطاب کریں گے۔ اسکے بعد محلہ حقانی میں مولانا سبط حیدر زیدی مجلس سے خطاب کریں گے۔

مولانا سبط حیدر زیدی۔محلہ حقانی
مولانا علی رضا اشتر۔محلہ دربار شاہ ولایت

شہر کی آخری مجلس عزا خانہ محلہ لکڑہ میں ہوتی ہے جس میں عزاداروں کو مولانا علی رضا اشتر کا بیان سننے کا موقع ملےگا۔(ذاکرین کی تصاویر بشکریہ امروہا عزاداری انڈیا)

Related posts

غزہ۔المغاری روزانہ سیکڑوں میتوں کو کفناتے ہیں

qaumikhabrein

کسانوں کا بارہ گھنٹے کا بند۔ حکومت پر دباؤ بنانے کی کوشش

qaumikhabrein

تیل ابیب میں زوردار دھماکے۔

qaumikhabrein

Leave a Comment