
شہرعزا امروہا میں اربعین کا تاریخی عشرہ شروع ہو گیا ہے۔اس عشرے کے دوران شہر کے چھ عزاخانوں میں مہمان علما اور ذاکرین مجالس عزا سے خطاب کر رہے ہیں۔

عزاخانہ علمدار علی محلہ گزری۔عزاخانہ وزیر النسا محلہ دانشمندان۔عزاخانہ اکبر علی محلہ دانشمندان۔عزاخانہ حسینی ہال محلہ شفاعت پوتہ۔عزاخانہ محلہ حقانی اور عزاخانہ محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ ) میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سے لیکر شب میں ساڑھے گیارہ بجے تک مجالس عزائے شہیدان کربلا کا سلسلہ رہتا ہے۔

۔اس عشرے کی خصوصیت یہی ہیکہ امروہا کے مومنین کو اس دوران بیرونی علما اور ذاکرین کی تقاریر سے مثاب ہونے کا موقع ملتا ہے ۔

عزاخانہ علمدار علی محلہ گزری میں مولانا ضمیر عباس جعفری،عزاخانہ وزیر النسا محلہ دانشمندان میں مولانا علی رضوان،عزاخانہ اکبر علی محلہ دانش مندان میں مولانا ابن حسن،عزاخانہ محلہ شفاعت پوتہ میں مولانا رضا حیدر

عزاخانہ محلہ حقانی میں مولانا ظہیر عباس رضوی اور عزاخانہ محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) میں مولانا فرمان مہدی مجالس عزا سے خطاب کررہے ہیں۔

مکمل طور سے اس عشرہ اربعین کا آغاز کب سے ہوا یہ تو وثوق کے ساتھ نہیں کہا جا سکتا۔ قیاس یہ ہیکہ الگ الگ اوقات اور الگ الگ موقعوں پر اربعین کی مجالس کا اہتمام کیا جاتا تھا۔

رفتہ رفتہ یہ ایک باقاعدہ عشرے کی شکل اختیار کرگیا۔اس عشرے کی خصوصیت ہیکہ دن بھر میں چھ عزاخانوں میں دس صفر سے انیس صفر تک مجلسوں کا سلسلہ رہتا ہے۔