qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

تمام دنیا قرآن کی صداقت  کی معترف ہے۔ علامہ عقیل الغروی

کلام الہی  معجزہ  بیان ہے۔یہ ہر پہلو سے معجزہ ہے۔اسکی ہر آیت کسی نہ کسی پہلو سے مناقب محمد اور آل محمد سے عبارت ہے۔امروہامیں  ایصال  ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ خطیب، مفکر اور شاعر علامہ  عقیل الغروی نے کہا کہ قرآن مجید کی معجز بیانی کا اعتراف  ہر مکتبہ فکر کے دانشور کرتے ہیں۔

 علامہ عقیل الغروی نے عربی زبان کی گیرائی و گہرائی اور اسکے فائدے بیان کرتے ہوئے کہا کہ عربی کی ظرفیت سمجھنے کے لئے یہ بات ہی کافی ہیکہ اللہ تعلیٰ نے رہتی دنیا تک لوگوں کی ہدایت کے لئے جو کتاب نازل کی وہ عربی زبان میں ہی ہے۔

 علامہ عقیل الغروی نے نوجوانوں سے عربی زبان کو سیکھنے کی نصیحت کرتے ہوئے اسکے دنیاوی اور اخروی فوائد بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ عربی دنیا کے تقریباً تیس ملکوں کی سرکاری زبان ہے۔ عربی جاننے والے کے لئے تیس ملکوں میں روزگار کے سنہری مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے عربی زبان کا اخروی فائدہ یہ بتایا کہ عربی جاننے والا کٹھ ملاوں کے بیان کردہ قران کے غلط مفاہیم کی وجہ سے گمراہ نہیں ہوتا۔

علامہ عقیل الغروی محلہ جعفری کے عزا خانہ میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کر رہے تھے۔ مجلس عزا کا اہتمام شہر کی معروف شخصیت مناظر حسین مرحوم کی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کے لئے کیا گیا تھا۔  مجلس میں سوز خوانی سید سبط سجاد اور انکے ہم نواؤں نے کی۔ بڑی تعداد میں مومنین شہر نے مجلس میں شرکت کی۔

Related posts

کسان لیڈر ٹیکت کے نشانے پر اب کرناٹک

qaumikhabrein

مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد فوری روکا جائے۔پوپ فرانسس

qaumikhabrein

روضہ حضرت عباس کی جانب سے بی بی زینب کے لئے نئی ضریح کا تحفہ

qaumikhabrein

Leave a Comment