qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

شاعر اہل بیت اور محب اہل بیت کا نجف کی زیارت کے لئے انتخاب

امروہا میں علی ڈے کی محفل منقبت میں ایک شاعر اہل بیت اور ایک محب اہل بیت کو نجف کی زیارت کے لئے قرعہ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔مداح اور خطیب اہل بیت سامی نقوی امروہوی اور محب اہل بیت عروج مہدی کا نام نجف اشرف کے مبارک سفر کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہوا۔ موقع تھا محلہ دانش مندان میں شاندار حسن خاں کے خانوادے کی جانب سے منعقدہ محفل منقبت کا.

مولا علی علیہ السلام کی ولادت کے سلسلے میں منعقدہ محفل منقبت کی صدارت مولانا ڈاکٹر شہوار حسین نقوی نے کی جبکہ مولانا ایثار حسین کی تلاوت قرآن مجید سے محفل کا آغاز ہوا۔سرور کائنات کے حضور نعت کا نزرانہ کمال حیدر نے پیش کیا۔ مسند پر مولانا شہوار نقوی، مولانا ایثار حسین، وقار الحسن اور مداح اہل بیت ناشر نقوی موجود تھے۔ محفل کی نظامت کمال حیدر کمال امروہوی نے کی.

محفل منقبت میں مولانا ایثار حسین، واحد امروہوی، نوشہ امروہوی، ناشر نقوی،ثمر مجتبیٰ امروہوی، جمال عباس فہمی،پنڈت بھون شرما بھون امروہوی،اشرف فراز،شاندار مجتبیٰ۔ تاجدار مجتبیٰ، محسن علی امروہوی، سامی امروہوی،وسیم حیدر وفا امروہوی، کوکب امروہوی،قیصر مجتبیٰ، ناظم امروہوی، مولانا منظر عباس سرسوی،شاداب امروہوی ،ضیا کاظمی، قائم امروہوی،شاندار ناظم، ابوذر امروہوی ،غفران راحیل امروہوی اور متقی رضا نے بار گاہ مولائے کائنات میں منظو م نزرانہ عقیدت پیش کیا۔

مولانا شہوار نقوی نے مولا علی کے فضائل بیان کئے۔ محفل کے منتظمین نے یہ فیصلہ کیا ہے ہر برس منعقد ہونے والی اس محفل میں ایک مداح اہل بیت اور ایک محب اہل بیت کو نجف اشرف کی زیارت کے لئے قرعہ کے ذریعے منتخب کیا جائےگا۔ اس محفل مولائے کائنات کی ابتدا شاندار حسن خاں مرحوم کے دادا نے کی تھی۔ محفل کے بعد نزر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Related posts

مسلمانوں کے قتل عام کے مجرم کی بیٹی الیکشن جیت گئی۔

qaumikhabrein

مولانا آزاد کی شخصیت پر مظفر پور میں سیمنار۔

qaumikhabrein

ایران ایٹمی آلات کی تیاری کے میدان میں خودکفیل ہوگیا۔امریکہ اور اسرائیل کی نیند حرام

qaumikhabrein

Leave a Comment