qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امام حسین کا ہر عزادار اہل بیت اطہار کی نیابت کررہا ہے۔ مولانا فضل ممتاز

امام حسین کا غم منانے والا دنیا کا ہر عزادار رسول اللہ، بی بی زہرا، مولا علی اور امام حسن کی نیابت کررہا ہے۔ ایک عزادار کی قدرو منزلت بیان کرتے ہوئے مولانا فضل ممتاز جونپوری نے کہا کہ فرش عزا پر آنے والے ہر عزادار کو اس پس منظر میں اپنی عظمت کا خیال رکھنا چاہئے۔ شہر عزائے حسین امروہا کے عزا خانہ علمدار علی میں تاریخی عشرہ اربعین کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان ذاکر مولانا فضل ممتاز نے اس واقعہ کی طرف اشارہ کیا کہ جب رسول اللہ نے اپنی بیٹی کو امام حسین کی شہادت کی خبر دی تھی۔ بی بی زہرا نے رسول اللہ سے دریافت کیا تھا کہ کیا اس وقت وہ خود، مولا علی یا امام حسن موجود ہونگے تو رسول اللہ نے کہا تھا کہ انکی امت کے کچھ بچے، جوان، مرد اور خواتین امام حسین کے بچوں ،جوانوں اور خواتین کے غم میں گریا کناں ہونگے۔اس کا صریحی مطلب یہ ہیکہ امام حسین کی شہادت اور مصائب پر گریا کرکے عزادار اہل بیت اطہار کی نیابت کا حق ادا کرتے ہیں۔

مولانا فضل ممتاز نے واقعہ کربلا کے بعد دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے کہا کہ در حقیقت امام حسین کا غم منانے کی ذمہ داری اللہ کی ہے۔ تاریخی واقعات شاہد ہیں کہ واقعہ کربلا کے چالیس روز بعد تک اگر کسی پتھر کو ہٹایا جاتا تھا تو اسکے نیچے سے خون ابلتا تھا۔یوروپ میں اس قسم کے واقعات ہوئے تھے کہ دودھ ، مکھن اور دہی خون آلود ہو گیا تھا۔اس طرح امام حسین کا عزادار اللہ کا کام انجام دے رہا ہے۔مولانا نے کہا کہ ایک عزادار جب امام حسین کی مجلس میں شریک ہوتا ہے تو یہ منجانب اللہ ہوتا ہے۔مجلس میں سوز خوانی حسن امام اور انکے ہمنواؤں نے کی۔

Related posts

”اردو ادب کی ترقی میں اورنگ آباد کا کردار” پر سمینار

qaumikhabrein

ایرانی زائرین کے لئے عراق نے زمینی سرحد کھول دی

qaumikhabrein

امروہا فاؤنڈیشن کی جانب سے محفل مسالمہ کا اہتمام۔

qaumikhabrein

Leave a Comment