qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں پہلا  ٹی وی اور فلم انسٹی ٹیوٹ قائم

علم و ادب کی بستی امروہا میں تعلیم و تربیت کے درجنوں ادارے قائم ہیں جو طلبا کو تعلیم اور ہنر کے زیورسے آراستہ کر رہے ہیں لیکن  نوجوانوں کو ٹیلی ویزن اور فلم کی دنیا میں کیرئر بنانے کا موقع فراہم کرنےوالا کوئی ادارہ  موجود نہیں تھا اس کمی کو امروہا فلم اینڈ ٹیلی ویزن انسٹی ٹیوٹ AFTI نے پورا کردیا ہے۔بجنور روڈ پر پائن ووڈ اسکول کیمپس میں قائم AFTI کا افتتاح فلم اور ٹیلی ویزن کی معروف ہستی جاوید جعفری نے کیا۔ اس موقع پر شہر کی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر جاوید جعفری کے فلم اور ٹی وی کیرئر پر مبنی ایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی۔ جاوید جعفری نے امید ظاہر کی کہ  اے ایف ٹی آئی امروہا اور اسکے قرب و جوار میں مٹی میں چھپے ٹیلنٹ کو سجا سنوار  کر فلم اور ٹی وی کی دنیا میں متعارف کرانے میں کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ  ، وہ  دن دیکھنا چاہیں گے کہ امروہا کی سرزمین سے نکلنے والے آرٹسٹ اور ہدایت کار  بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں امروہا کا نام روشن کریں۔

 ابتدائی طور  پر AFTI  میں سنیما ٹو گرافی اور لائٹنگ ٹیکنیک، اسکرپٹ اور اسکرین پلے رائٹنگ، ایکٹنگ اور اینکرنگ ٹیکنیک، ویڈیو ایڈیٹنگ، فلم ڈائریکشن اور پروڈکشن، الیکٹرانک اور پرنٹ جرنلزم کے تین تین مہینے کے کورس دستیاب ہونگے۔ سنیما ٹو گرافی ، لائٹنگ ٹیکنیک، اسکرپٹ اور اسکرین پلے رائٹنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ،ڈائریکشن اور پروڈکشن اور فلم میکنگ آرٹ کی گہری جانکاری کے لئے ایک سال کا ماسٹر سرٹی فکیٹ کورس میں کرایا جائےگا۔

امروہا میں فلم اور ٹی وی  کے مختلف شعبوں کی تعلیم و تربیت دینے کا خیال اس میدان کے پرانے شہ سوار منصور صفدر نقوی کو آیا۔ منصور صفدر نقوی  تجربہ کار سیرئیل اور ڈرامہ میکر اور ہدایت کار ہیں لیکن انہوں نے  اپنی عمر کے چالیس برس مختلف  اداروں میں فلم اور ٹی وی  کے مختلف شعبوں کی تعلیم و تربیت دینے میں گزار دئے۔ نوئڈا کے   مرواہا  اسٹوڈیو کے فلم اینڈ ٹیلی ویزن اسکول  کے قیام اور اسکا تعلیمی نصاب تیار کرنے میں منصور صفدر نقوی کا بہت اہم کردار رہا ہے۔

AFTI کو کامیابی کی بلندیوں تک لیجانے کے لئے جو ٹیم موجود ہے اسکے چیئر میں منصور صفدر نقوی ہیں۔ سی ای او معروف فلم ہدایت کار فراز حیدر ہیں۔ منیجنگ ڈائریکر کی ذمہ داری عامر نقوی سمبھالیں گے اور پروفیسر آر پی سنگھ ڈین کے طور پر تعلیم و تربیت کا شعبہ سمبھالیں گے۔  

Related posts

فارسی اور اردو کے قلمی نسخوں کی مرمت اور تحفظ کے سلسلے میں معاہدہ 

qaumikhabrein

وسیم رضوی کو ووٹ دینے والوں کے خلاف شیعہ قوم میں سخت ناراضگی۔

qaumikhabrein

متحدہ عرب امارات میں جلد قائم ہوگا اسرائیلی سفارتخانہ۔

qaumikhabrein

Leave a Comment