qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں ادبی شام موسی رضا نقوی کے نام

شہرکی ادبی تنظیم ‘بزم فروغ ادب’ نے معروف شاعر موسی رضا نقوی کے اعزاز میں ایک ادبی شام کا اہتمام کیا۔ محلہ قاضی زادہ میں منعقد اس ادبی شام کی صدارت استاد شاعر شان حیدر بے باک امروہوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر ایکسائز افسر اور شاعر انوراگ مشرا تھے۔ اسٹیج پر استاد شاعر واحد امروہوی، لیاقت امروہوی اور سماجی کارکن اقبال حیدر بھی موجود تھے۔ شہر کے منتخب شعرا کو اس ادبی شام میں کلام پیش کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

محفل شعر و سخن کا آغاز ابو ذر امروہوی نے سرور کونین کے حضور نعت کا نزرانہ پیش کرکے کیا۔ نظامت لاڈلے رہبر نے کی
جن شعرا نے کلام پیش کرکے داد و تحسین حاصل کی ان میں شان حیدر بے باک امروہوی،واحد امروہوی، لیاقت امروہوی، ڈاکٹر لاڈلے رہبر، موسی رضا نقوی، انوراگ مشرا،جمال عباس فہمی،فروغ احسن عاکف امروہوی، شیبان قادری، ناصر امروہوی،فراز عرشی،اشرف فراز،شہاب انور،وفا امروہوی،شاہنواز تقی،ضیا کاظمی، شاندار امروہوی،کوکب امروہوی، زید بن علی،انیس امروہوی،نازش امروہوی،فیض عالم، ناظم امروہوی،اقتدار حسین شہپر امروہوی،متقی رضا اور رہبر امروہوی شامل ہیں۔

بزم فروغ ادب 12 برس قبل وجود میں آئی تھی۔ اس عرصہ میں وہ اردو ادب کے فروغ میں فعال رہی ہے۔وہ نوجوان شعرا کی حوصلہ افزائی کے لئے انکے اعزاز میں شعری نشستیں منعقد کرتی ہے۔ مرحوم شعرا کی یاد میں شعری محفلیں آراستہ کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ موسی رضا نقوی کے اعزاز میں ادبی شام ، بزم کی سرگرمیوں کی ایک کڑی کے طور پر منعقد ہوئی۔ موسی رضا پینٹا کیم ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر ہیں۔بزم فروغ ادب کے کنوینر اشرف فراز ہیں جبکہ کوکب امروہوی، وفا امروہوی ، نوازش امروہوی اور سعید رضا بزم فروغ ادب کے سرگرم ارکان میں شامل ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔فروغ اورامتیاز کے اعزاز میں نشست

Related posts

ایران ۔ حکومت مخالف مظاہروں کا سرغنہ بھیس بدل کر فرار ہورہا تھا۔

qaumikhabrein

ہائے رئیس نقوی۔ اردو ادب کے ایک بے لوث خادم سے لکھنؤ محروم۔

qaumikhabrein

مکار صیہونیوں کی نظر اب لبنان کے تیل پر۔ حزب اللہ ہوشیار

qaumikhabrein

Leave a Comment