qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا میں حضرت ابو طالب کی شان میں طرحی محفل منقبت

محسن اسلام جناب عمران ابن عبد المطلب کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک طرحی محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا۔ ‘ایلیا فرینڈس سوسائٹی’ کے زیر اہتمام یہ محفل منقبت عزا خانہ محلہ کٹرہ غلام علی میں منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت مولانا کوثر مجتبیٰ نقوی نے کی جبکہ مولانا مظہر علی نے خصوصی مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ منتظمین کی جانب سے حضرت ابو طالب کی شان میں منقبت نظم کرنے کے لئے شعرا کو چار مصرع ہائے طرح دئے گئے تھے۔ ‘مدح عمراں کیا کیجئے’، ‘دین احمد پر ابو طالب کے وہ احسان ہیں”، ‘حضرت عمراں کی عظمت مصطفیٰ سے پو چھئے’ اور ”ہے آج زبانوں پر مدحت ابو طالب کی”

فروغ احسن عاکف امروہوی

محفل کی ابتدا تلاوت کلام الہی ٰ سے مولانا منظر عباس نے کی۔ محفل منقبت میں واحد امروہوی، نوشہ امروہوی،شان حیدر بے باک امروہوی،ڈاکٹر لاڈلے رہبر،ثمر مجتبیٰ،لیاقت امروہوی،جمال عباس فہمی،ارمان حیدر ساحل امروہوی،مبارک امروہوی،اشرف فراز،وفا امروہوی،شاہنواز تقی محفل کے کنوینرتاجدار امروہوی،شاندار امروہوی،ناظم امروہوی،فروغ احسن عاکف امروہوی، کوکب امروہوی، ضیا کاظمی،قسیم ابن رفیع سرسوی،زید بن علی امروہوی، ،غفران راحل ،ڈاکٹر عاصم امروہوی،معجز امروہوی،ابوذر امروہوی، مہدی زیدی میرٹھی نے طرحی کلام پیش کیا۔ حسن امام کا کلام ڈاکٹر لاڈلے رہبر اور افضال امروہوی کا کلام ارمان حیدر ساحل نے پیش کیا۔

تاجدار امروہوی۔محفل کے کنوینر

حضرت ابو طالب کی شان میں یہ محفل گزشتہ35 برس سے پابندی کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے۔ شہر عزائے حسین امروہا میں حضرت ابو طالب کی شان میں منعقد ہونے والی یہ واحد محفل ہے۔ محفل میں بیشتر مدعو شعرا نے شرکت کی لیکن سامعین کی تعداد افسوسناک حد تک کم تھی حد تو یہ ہیکہ اہل محلہ نے بھی اپنے محلہ کے عزا خانہ میں ہونے والی اس محفل میں شریک ہو کر ثواب حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

دین اسلام کے فروغ اور رسول اسلام کی نگہبانی اور پرورش کے تعلق سےحضرت ابو طالب کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پردگار عالم نے جناب ابو طالب کی نسل کو منتخب کرنے کا اعلان قرآن میں سورہ آل عمران میں کیا ہے۔ جناب ابو طالب کا حقیقی نام عمران ہے۔ ابو طالب انکی کنیت ہے۔ عربوں کے رواج کے مطابق بڑے فرزند کی نسبت سے باپ کی کنیت قرار پاتی ہے۔ حضرت عمران کے بڑے فرزند جناب طالب تھے اسلئے انکی کنیت ابو طالب قرار پائی۔ مولا علی، جناب جعفر طیار اور جناب عقیل بھی جناب عمران کے فرزند تھے۔

مسماری سے قبل جناب ابو طالب کی رہائش گاہ

آپکی ولادت 29 شوال کو مکہ مکرمہ میں حضرت عیسیٰ کی ولادت 540 برس کے بعد ہوئی تھی۔ وہ خانہ کعبہ کے کلید بردار اور قبیلہ قریش کی محترم شاخ بنو ہاشم کے سردار تھے۔جناب عمران کی وفات حضرت عیسیٰ کی ولادت کے619 برس کے بعد79 برس کی عمر میں ہوئی انہیں مکہ کے قبرستان ال معلیٰ میں سپرد خاک کیا گیا۔ انکی لحد پر شاندار روضہ تھا لیکن جنت البقیع کے روضوں اور قبروں کی طرح ال معلیٰ کے روضوں کو بھی مسمار کردیا گیا۔

روضے کی مسماری کے بعد جناب ابو طالب کی قبر مبارک

افسوس کی بات یہ بھی ہیکہ رسول اللہ کی پرورش اور انکی نصرت کرنےو الے اور دین اسلام کی عظیم خدمت کرنے والے ابو طالب کے تعلق سے مسلمانوں کے ایک طبقہ کا یہ عقیدہ ہیکہ وہ مآذللہ ایمان کی دولت سے محروم تھے۔ جن ابو طالب کی شان میں اللہ نے سورہ عمران نازل کیا۔ اور سورہ الضحیٰ میں اللہ نے جناب ابو طالب کے فعل کو اپنا فعل قرار دیا۔ ان ہی ابو طالب کے ایمان پر نام نہاد مسلمانوں کو آجتک شک ہے۔

Related posts

مودی  جی کے تمام وعدے جھوٹے نکلے۔۔جمال عباس فہمی

qaumikhabrein

ڈاکٹر سید شاہ حسین احمد علمی اور ادبی خدمات “پر سمینار

qaumikhabrein

بنگلہ دیش ۔۔پولیس فائرنگ میں 5 افراد ہلاک۔درجنوں زخمی

qaumikhabrein

Leave a Comment