qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امروہا۔عابدی اسکول میں کھیل مقابلے کا اختتام۔ کامیاب بچّوں کو اسسٹنٹ کمشنر فروخ آباد نے انعامات سے نوازہ۔

عابدی پلے اسکول میں ایک ہفتے سے جاری کھیلوں کا اہتمام کیا۔مقابلوں کا اختتام یوم اطفال کی تقریبات کے ساتھ ہوا۔ فرخ آباد کے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ شاہنواز عابدی نے بطور مہمان خصوصی پُہنچ کر کامیاب بچّوں کو انعامات تقسیم کئے۔
کھیل مقابلوں میں کامیاب طلباء کے ناموں کا اعلان پروگرام کی کنوینر فرح رئیس اور پرنسپل شازیہ امداد عابدی نے کیا۔ مہمان خصوصی سید شاہنواز عابدی اسسٹنٹ کمشنر (فوڈ) -2 فرخ آباد نے کامیاب طلباء کے ساتھ ساتھ رنرز اپ کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر شاہنواز عابدی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا ذہن بہت نازک ہوتا ہے اور ان کے سامنے آنے والی ہر چھوٹی سی بات ان کے ذہن کو متاثر کرتی ہے۔ ایسے میں انکی تعلیم اور تربیت بہت ہی سوچ اور سمجھ کر کرنی چاہیے۔بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔، ان کے سامنے کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئےجسکا انکے او پر منفی اثر پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کا خیال بھی رکھنا بہت ضروری ہے اور کھیل اسمیں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پروگرام کی منتظم اعلٰی فرح رئیس نے کہا کہ عابدی اسکول میں جاری مقابلہ میں کھیلوں کے ساتھ بچّوں کی تربیت پر بھی خاص خیال رکھا گیا ہے، اُنھوں نے کہا کہ والدین بچوں کو کھیل و سیر وتفریح کے مواقع بھی فراہم کریں تاکہ ان کی ذہنی وجسمانی نشوونما میں اضافہ ہو۔

پرنسپل شازیہ امداد عابدی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیحات میں بچّوں کی بہترین پرورش کرنا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے ملک کا روشن مستقبل ہیں۔بچوں کے حقوق کا تحفظ، بچوں کی فلاح و بہبودی، بہترین تعلیم و تربیت کسی بھی ملک کا اولین مقصد ہونا چاہئے۔

یوم اطفال سے ایک ہفتہ قبل سے ہی ادارہ میں کم عمر بچوں کے درمیان کھیل مقابلوں کا سلسلہ جاری تھا۔اس دوران مختلف شعبہ حیات سے وابستہ لوگوں نے پہونچ کر طلباء کی حوصلہ افزائی کی تھی ۔خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی کارکن رعناعابدی، گلناز نقوی دہلی، یو پی اردو سوسائٹی کے صدر کوثر علی عبّاسی، بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر اسلام عالمی، یونس زیدی، گلریز عبّاسی اور نواب مراد علی خاں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔

Related posts

امروہا۔مرکزی مجلس میں ناشر نقوی نے نو تصنیف مرثیہ پیش کیا

qaumikhabrein

”اردو ادب کی ترقی میں اورنگ آباد کا کردار” پر سمینار

qaumikhabrein

انگریزی طریقہ علاج کی برائی کرکے پھنس گئے بابا رام دیو۔ آئی ایم اے نے کاروائی کا مطالبہ کیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment