qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

امریکہ میں لوگ بائبل پڑھنا ترک کرتے جارہے ہیں۔

امریکن بائبل سوسائٹی کے سالانہ اسٹیٹ آف دی بائبل رپورٹ کیلئے سروے کرنے والے محققین نے جب رواں سال کے نتائج کا جائزہ لیا تو ان کے ہوش اڑ گئے۔
سروے نتائج کے مطابق تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ امریکیوں نے گزشتہ برس مکمل یا جزوی طور پر انجیل کو پڑھنا بند کردیا ہے۔
امریکن بائبل سوسائٹی کے مرکزی محقق جان پلاک کے مطابق ’ہم نے اپنے حساب کتاب کا از سر نو جائزہ لیا، ہر چیز کو دوبارہ چیک کیا اور بار بار جانچا لیکن ہر بار ہمیں جو نتیجہ ملا وہ حیران کن، دل شکن اور انتشار انگیز تھا۔‘
اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں تقریباً 50 فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ سال میں تین سے چار بار بائبل پڑھتے ہیں، 2011 میں یہ شرح اور بھی زیادہ تھی۔

لیکن 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق اب صرف 39 فیصد امریکی ایسے ہیں جو سال میں تین سے چار بار یا اس سے زیادہ دفعہ بائبل کو پڑھتے ہیں۔ یہ اب تک کی سب سے بڑی تنزلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ایسا نہیں ہے کہ کبھی کبار انجیل کو پڑھنے والے لوگوں کی تعداد کم ہوئی ہے بلکہ ایک کروڑ 30 لاکھ ایسے لوگ جو بائبل کثرت کے ساتھ پڑھا کرتے تھے، خدا سے وابستگی کے جذبات رکھتے تھے اور مذہبی رغبت کےروز مرہ کی زندگی پر اثرات پر یقین رکھتے تھے انہوں نے بھی اعتراف کیا کہ اب وہ مذہبی کتاب کم پڑھتے ہیں۔
سروے کے مطابق اس وقت امریکا میں روزانہ کی بنیاد پر بائبل کی تلاوت کرنے والے افراد کی تعداد صرف 10 فیصد ہے جبکہ کورونا وبا سے قبل یہ تعداد 14 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق سروے جنوری 2022 میں کیا گیا جب امریکا میں اومیکرون ویرینٹ آیا ہوا تھا اور زیادہ تر گرجا گھر کھلے ہوئے تھے لیکن اس وبا کے دور میں چرچ جانے والوں کی تعداد تیزی سے کم ہوئی اور پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق وبا کے دوران چرچ جانا چھوڑنے والے ایک تہائی افراد تو واپس ہی نہیں آئے۔ کچھ لوگوں نے آن لائن پریکٹس شروع کردی جبکہ بعض نے مکمل طور پرکنارہ کشی اختیار کرلی اور اسی دوران بائبل پڑھنے والوں کی تعداد میں بھی واضح کمی آئی۔
ایک اور سروے جو کہ لائف وے کی جانب سے کیا گیا، اس کے مطابق جو لوگ بائبل پڑھتے ہیں وہ بھی بہت زیادہ نہیں پڑھتے، ہر پانچ میں سے صرف ایک امریکی ایسا ہے جس نے بائبل کو مکمل پڑھا ہے جبکہ ہر چار میں سے ایک شخص ایسا ہے جس نے محض چند آیات ہی پڑھی ہیں۔

Related posts

ترکی اور اسرائیل کی رَنگ رَلیاں۔ اسرائیلی صدر ترکی پہونچ گیا۔

qaumikhabrein

قیدیوں کےاسرائیلی جیل سے فرار ہونے کا جشن منارہے ہیں فلسطینی۔

qaumikhabrein

روس نے سونامی پیداکرکےملک کوتباہ کرنے والا جوہری بم بنا لیا

qaumikhabrein

Leave a Comment