qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

علی پور میں حضرت خدیجہ الکبریٰ(س) ٹیلرنگ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح۔

علی پور میں النور چارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام آغا مولانا سید علی باقر کی نگرانی میں ام المومینین حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیھا کے نام پر ایک ٹیلرنگ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح ہوا۔ حافظ روشن عباس نےقرآنِ پاک کی تلاوت کی اور مولانا علی باقر, مولانا محفوظ رضا امام جمعہ مولانا سید علی رضا نے خطاب کرتے ہوئے دنیا میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تشویش ظاہر کی اورکسب اور محنت سے حلال روٹی حاصل کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر مولانا ڈاکٹر محمد رفیع پرنسپل حوزۂ علمیہ باقر العلوم ،مولانا جواہر علی صدر انجمن، الحاج محمد عاقل معتمد، سید محمد رفیع سابق صدر انجمن، الحاج ہاشم رضا ،ڈاکٹر احمد عباس، ڈاکٹر سید نکیر رضا ڈائریکٹر نوبل اسکول، سابق رکن اردو اکاڈمی ڈاکٹر ناطق علی پوری، رکنِ انجمن الحاج حمزہ علی فاضل، رضا مرتظیٰ حسین، ادارۂ سجادیہ کے صدر عتیق الحسن، معتمد عباس رضا زینبی اور دیگر خدمت گزار موجود تھے۔

Related posts

چین۔ علی بابا گروپ پر چین کی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ۔

qaumikhabrein

شمیم امروہوی کو ڈاکٹر فہیم ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

qaumikhabrein

ایرانی سفارتکار کیوں ہے بیلجئم کی جیل میں

qaumikhabrein

Leave a Comment