qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

حالات سے گھبرانے کے بجائے ہر مسئلے پر سنجیدگی کے ساتھ غورکریں.. مولانا سید عدیل رضا

امامِ جمعہ کھوجہ مسجد دارالسلام تنزانیہ مولانا سید عدیل رضا ان دنوں اپنے آبائی وطن علی پور میں آئے ہوئے ہیں ۔مولانا نے مسجدِ جعفریہ میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئےکہاکہ اگر اس وقت دنیا میں عزت کے ساتھ زندگی گزارنا ہو تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اولاد کو اچھی تعلیم سے آراستہ کریں اور سچا کام کرنا سکھائیں اسی میں کامیابی مضمر ہے اور یہی کامیابی کی کنجی ہے۔ مولانا نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ اپنے دلوں کو ذکرِ خدا ، اچھی صفتوں، اچھے اخلاق اور اچھے کردار سے سجائیں یقیناً اللہ کا خوف کسی کے سامنے شرمندہ ہونے نہیں دیتا ۔مولانا نے علم کیضرورت پر زور دیتے ہوئے حدیثوں اور قرآنی آیات کا سہارا لیکر لوگوں سے اپیل کی کہ قوم کا کوئی بھی نوجوان بغیر علم کے نہ رہنے پائے۔ مولانا نے حالاتِ حاضرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حالات کو سمجھیں اور ہر حال میں امن برقرار رکھیں۔ حالات سے گھبرانے کے بجائے ہر مسئلے پر سنجیدگی کے ساتھ غورکریں اور حل کرنے کی کوششں کریں۔۔اس موقع پر بزرگ علماء شعراء ذاکرین طلبہ انجمنِ جعفریہ اور دیگر اداروں کے شرکاء اور نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related posts

مریم مرزا لائبرری مشن کے روح رواں مرزا عبدالقیوم ندوی کی تعلیمی خدمات کااعتراف۔برہان پور میں پیش کی گئی تہنیت

qaumikhabrein

عالمی لیڈر کورونا وبا پھیلنے کے ذمہ دار۔ عالمی صحت تنظیم۔

qaumikhabrein

سعودی شخص کا اپنی ملازمہ کے ساتھ بہیمانہ سلوک۔ ویڈیومنظر عام پر

qaumikhabrein

Leave a Comment