qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

علی پور میں مسجدِ زین العباء کا جشنِ افتتاح

کرناٹک کے علی پور میں مسجدِ زین العباء کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔انجمنِ جعفریہ کی نگرانی اور مسجدِ زین العباء کمیٹی و مولانا سلمان عابدی کے زیرِ اہتمام  یہ مسجد مصطفےٰ حسین سرکل  کے قریب قائم کی گئی ہے۔ مسجد کا اففتاح حجتہ الاسلام علامہ سید محمد زکی الباقری مقیم کنیڈا  کے ہاتھوں ہوا۔  اس موقع پرعلامہ زکی باقری، مولانا سید زاہد احمد، امامِ جمعہ مولانا سید سلمان عابدی، مولانا سید اظہر حسین رکن کرناٹک وقف بورڈ، مولانا مولانا محمد قمر نقوی امام جمعہ مسجدِ عسکری بنگلورو، آرکیٹک اعجاز حسین، الحاج میر صفدر حسین، الحاج میر اعجاز حسین جوہری اور الحاج دلدار حسین نے حاضرین سے خطاب کیا ۔

علمائے کرام نے مسجد کی اہمیت، نماز کی فضیلت، تقویٰ و پرہیزگاری، ماہِ مبارکِ رمضان  کے مرتبے اور  اتحادِ بین المسلمین پر زور دیا۔ مولانا سید محمد رضا امام جماعت مسجدِ امام رضا یشونت پور بنگلورو کو  حج کمیٹی کرناٹک کی رکنیت ملنے پر مبارک باد پیش کی گئی ۔علامہ مولانا سید علی رضا کو مسجدِ زین العباء میں  امامت کی اور ماہر رضا کو مؤذن کی  ذمہ داری سونپی گئی ۔تقریب میں مقامی و بیرونی علمائے کرام اور کرناٹک کی انجمنوں کے ذمہ دار موجود تھے۔

اس عظیم الشان پروگرام میں صدر البلاغ مولانا میر اطاعت علی  سماجی و سیاسی حضرات الحاج سید محمد عاقل صدرِ انجمن میر علی جان معتمد انجمن میر باقر رضا وائس چیئرمین ولیج پنچایت  اور  ارکینِ انجمن   اور علی پور کی کئی کمیٹیوں خصوصی طور پر فاطیمیون نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا افتتاح سے قبل دارالزہرا سے مسجد تک جلوس کا اہتمام بھی کیا گیا  مولانا حافظ دلاور حسین معتمد البلاغ فونڈیشن نے قرآن مجید کی تلاوت کی شاداں عابدی نے نعت اور ذاکر عباس علی ابو طالب رحمتی آشکار حیدر شاعر غلام علی پوری نے منقبت پیش کیا رکنِ انجمنِ جعفریہ الحاج حمزہ علی نے مہمانوں کا استقبال کیا رکن انجمنِ جعفریہ الحاج انجینئر علی عباس نے بریف رپورٹ پیش کی ڈاکٹر ناطق علی پوری نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دےء رکن  انجمنِ جعفریہ الحاج شباہت حسین نے شکریہ ادا کیا بڑی تعداد میں برادرانِ اسلام نے اس افتتاحی جشن میں شرکت کی

Related posts

بغیر ویزا کے ایرانی جا سکیں گے قزاخستان

qaumikhabrein

IIMC میں اردو صحافتی کورس کے لئے 25 سیٹیں ہیں

qaumikhabrein

تیونس میں بحران اور گہرا۔ کئی اعلیٰ حکام کو بھی صدر نے برطرف کردیا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment