qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا دینی فریضہ ۔۔علی پور میں یومِ قدس کے موقع پر علما کا خطاب

انجمنِ جعفریہ و علمائے البلاغ کی نگرانی میں ادارۂ ولی عصر کے زیرِ اہتمام مولانا میرمحفوظ رضا کی صدارت میں جمعتہ الوداع کو بڑے نظم و ضبط کے ساتھ یومِ قدس منایا گیا ۔مسجدِ جعفریہ میں عالی شان پیمانے پر ایک جلسے کا انعقاد ہوا،جس میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ جہاں کہیں بھی مظلوموں پر ظلم ہو تو ہمارا دینی فریضہ ہے کہ ان کا ساتھ دیں اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کریں ۔بیت المقدس مسلمانوں کا قبلۂ اول ہے بہت جلد انشاءاللہ مسلمانوں کے حوالے ہوگا ۔حالاتِ حاضرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے علمائے کرام نے دنیا بھر میں اور اپنے ملک ہندوستان میں امن و سلامتی کی دعا کی ۔معروف ذاکر الحاج سید محمد ابراھیم نے اشعار پڑھے۔ اس موقع پر مولانا میر اظہر حسین عابدی رکن وقف بورڈ، مولانا سید علی رضا عابدی، مولانا دلاور حسین عابدی ،سید نکیر رضا، ڈائرکٹر نوبل اسکول نے جلسے سے خطاب کیا ۔ناطق علی پوری نے نظامت کے فرائض انجام دئے مولانا سید محمد رضا، مولانا سید ثالث رضا،مولانا مجسم رضا، مولانا نبی رضا انجمن کے صدر الحاج سید ہاشم رضا معتمد الحاج میر یاسیر حسین انجمن کے پی آر او سید محمد جعفر ،سابق معتمد سید حسنین رضا شاعر غلام رضا ،انجمن کے اراکین اور کئی اداروں کے ذمہ داروں کے علاوہ کثیر تعداد میں بچے نوجوان اور بزرگ موجود تھے ۔ مولانا میر محفوظ رضا نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا.

Related posts

عامر خاں کو بھی ہوا کورونا

qaumikhabrein

امام زادے کے حرم کا حملہ آور وہابی تکفیری تھا۔

qaumikhabrein

ونڈوز-11 بازار میں آنے سے پہلے ہی ہیکنگ کا شکار۔

qaumikhabrein

Leave a Comment