علی پور کرناٹک میں انجمنِ جعفریہ کے مرکزی دفتر میں مولانا سید محفوظ رضا کی نگرانی اورِالحاج میر ہاشم رضا صدرِ انجمن کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں علمائے البلاغ ,انجمنِ جعفریہ کے تمام ذمہ داروں اور اراکین نےحجاب کے مسئلے پرریاستی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو مایوس کن قرار دیا ۔علما نے موجودہ حکومت سے اپیل کی کہ اس مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ سلجھانے کی کوشش کی جائے کیونکہ حجابمسلم خواتین کا بنیادی حق ہے اور اسلام میں ہر مسلمان عورت پر نو سال سے پردہ کرنا واجب ہوجاتا ہے ۔
علما نے مرکزی حکومت کی مہم بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ کی تعریف کی۔ سرپرستِ انجمنِ جعفریہ و رکن وقف بورڈ مولانا اظہر حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر حال میں امن و سلامتی کو برقرار رکھیں اس موقع پر مولانا دلاور حسین، مولانا محمد یوشع، مولانا مدبر حسین ،مولانا ڈاکٹر محمد رفیع, ناطق علی پوری، حسنین رضا, علی جعفر, محمد ابرھیم, صادق علی و دیگر موجود تھے آخر میں انجمن کے پی آر او محمد جعفر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔