علی پور کرناٹک میں انجمنِ جعفریہ و البلاغ فاؤنڈیشن کی نگرانی اور بزمِ زہرا کے زیرِ اہتمام امام خمینی اور شہدائے ایران کی یاد میں ایک جلسہ تعزیت اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ آستانہء بی بی سکینہ میں منعقدہ جلسہ کا آغاز محترمہ وحیدہ بانو نے قرآنِ مجید کی تلاوت سے کیا۔ بزمِ زہرا کی خازن زائرہ سیدہ مجیب النساء اور بزم زہرا کے اراکین ساتھیوں نے انقلابی نظمیں ، ذاکرہ خطیب زہرا اور ذاکرہ صغرا فاطمہ نے ترانہ پیش کیا۔
محترمہ ثانی زہرا نے اشعار اور زینبیہ اسکول کی طالبات خشنود ہاشمی اور حلیفِہ زیرا نے مکالمہ پیش کیا۔ذاکرہ شائستہ بانو،ذاکرہ ندرت فاطمہ ،ذاکرہ نزاکت فاطمہ نے امام خمینی کی سیرت پر روشنی ڈالی، معروف ذاکرہ و عالمہ صدرِ بزمِ زہرا سیدہ مخلص فاطمہ نے نظامت کے فرائض انجام دے۔
محترمہ ذاکرہ رخسار فاطمہ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اس اجلاس میں محترمہ زائرہ شاریقہ بانو سکریٹری بزمِ زہرا کے علاوہ کئی اداروں کی ذمہ دار اور کثیر تعداد میں مومینات نے شرکت کی۔