کرناٹک کےعلی پور میں ‘بزمِ زہرا’ کی جانب سے ‘دارالزہرا’ میں ایام عزائے فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی مومینات کا سیمینار ” آسان شادی” کے عنوان پر منعقد ہوا ۔۔ سیمنار کی صدارت مولانا ذکی باقری مقیم کنیڈا نے کی ، مخلص فاطمہ نے نظامت کی ۔مقررین نے ادگی سے شدی کے فریضے کی ادائےگی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لوگوں سے سیرت جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
محترمہ سارہ ہاشمی اور محترمہ نزرا بتول نے قرآن مجید کی تلاوت کی اراکینِ بزمِ زہرا نے منقبت پیش کی۔ محترمہ سیدہ تمہیدِ فاطمہ اور محترمہ نصرت فاطمہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ محترمہ زیبا انجم اور انکی ساتھیوں نے ترانہ پیش کیا ۔محترمہ تسلیم زہرا، محترمہ تفہیم زہرا، محترمہ متانت فاطمہ محترمہ سیدہ زہرا باقری محترمہ خوشنود ہاشمی محترمہ حلیف زینب ،محترمہ معصوم زہرا،محترمہ روءف زہرا ،محترمہ ذاکرہ فاطمہ نقوی حیدرآبادی، محترمہ حاجیہ یاسمین زہرا، علامہ حجتہ الاسلام سید محمد زکی اور مولانا سرکار سید عدیل رضا نے سیمنار سےخطاب کیا ۔ مولانا میر محفوظ رضا امام جمعہ مولانا میر اظہر حسین رکن وقف بورڈ کرناٹکا ، الحاج محمد عاقل صدر انجمن محمد رفیع معتمدِ انجمن، الحاج علی عباس رکن انجمن ڈاکٹر احمد عباس الحاج نزیر حسین صدر دارالزہرا ٹرسٹ معتمد الحاج علی رضا (رضا بھائی ) ناطق علی پوری سابق رکن اردو اکاڈمی اور دیگر علماء و ذمہ داروں نے بحیثیتِ مہمان خصوصی شرکت کی، بڑی تعداد میں خواتین اور اسکول کے طالبات نے شرکت کی، خواہران بزم زہرا نے دعائے امام زمانہ(س) پڑھی آخر میں ذاکرہ سفینہ بانو نے شکریہ ادا کیا۔