qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

محرم کے پہلے جمعہ کو منایا جاتا ہے یوم عزاداری علی اصغر( ع)

ہر سال ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعے کو عالمی یوم عزاداری حضرت علی اصغر (علیہ السلام) کے طور پر منایا جاتا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں خصوصی مجالس و محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر ہونے والی عزاداری اپنی نوعیت کی ایک منفرد عزاداری ہے، جو 21 برسوں سے عالمی سطح پر پوری دنیا میں ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔

ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو برپا ہونے والی یہ عزاداری اپنی اسی خصوصیت کی بنا پن عالمی میڈیا اور مختلف عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

 عالمی عزاداری حضرت علی اصغر (ع) کے تعلق سے ایک بہت ہی منفرد اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں اور اپنے بچوں کو امام زمانہ علیہ السلام کی نصرت اور مدد کے لئے ان کی حفاظت میں دیتی ہیں اور اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند امام زمانہ (عج) کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔
مائیں اپنے معصوم بچوں کو ہاتھوں پر بلند کرکے یہ عہد کرتی ہیں۔
عہد نامہ*
اے صاحب الزمان [عج]
میں اپنے بچے کو آپ کے انقلاب میں نصرت و مدد کے لئے نذر کر رہی ہوں اس کو اپنے ظہور کے لئے جو قریب ہے چن لیجئے اور حفاظت فرمائیے!!!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم علی اصغر اور ہندستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت علی اصغر کی عزاداری کے لئے مخصوص یہ دن ایران کی حدود سے نکل یوروپ ، امریکہ اور افریقی ملکوں تک پہونچ گیا ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں سےپاکستان میں بھی اسکا اہتمام کیا جارہا ہے لیکن ہندسان کے اکا دکا علاقوں کو چھوڑ کر بقیہ حصوں میں لوگ اس سے زیادہ واقف نہیں ہیں۔ ہندستان کے علما اور ذاکرین حضرت علی اصغر کے حوالے سے یہ دن منائے جانے کی جانب مومنین کو متوجہ بھی نہیں کرتے ہیں۔ جب ہوری دنیا میں کربلا کے ننھے مجاہد کی یاد کو اس اندازسے منایا جاتا ہے تو ہندستان کے مومنین کو بھی عالمی دھارے میں خود کو شامل ہونا چاہئے اور جناب علی اصغر سے اپنی محبت کو ظاہر کرنا چاہئے۔۔۔

Related posts

ضلع بڈگام۔گجر دیہات میں اب نہیں پہونچی بجلی

qaumikhabrein

عالم شیعت میں غم کی لہر۔ آقا ئے سید محمد علی علوی گرگانی کا قم میں انتقال

qaumikhabrein

اسرائیل کے مظالم کے خلاف شیعہ علما نے بلند کی آواز

qaumikhabrein

Leave a Comment