اتر پردیش حکومت کے ذریعے نامزد رکن علی زیدی یو پی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے نئے چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں۔ علی زیدی کو مولانا کلب جواد کا قریبی بتایا جاتا ہے۔ سابق چیئر میں وسیم رضوی نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تھا کہ یا تو چیئرمیں کا انتخاب نہ ہو یاعلی زیدی منتخب نا ہوسکیں۔ لیکن انتخاب بھی ہوا اور علی زیدی منتخب بھی ہوئے
وسیم رضوی اور فیضی نے الیکشن کا بائکاٹ کیا۔ الیکشن رکوانے کے لئے وسیم اور فیضی نے عدالت تک سے رجوع کیا لیکن کورٹ نے انکی عرضی کو مسترد کردیا۔ وسیم نے وزیر اعلیٰ یوگی کو رام کرنے کے لئے یہ تک اعلان کرڈالا کہ مرنے کے بعد اسے دفن نہ کیا جائے بلکہ جلایا جائے۔ لیکن وسیم کی کوئی چال کام نہ آسکی۔ اور یو پی شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کا پھر سے چیئر مین بننے کا انکا خواب چکنا چور ہوگیا۔
یو پی شیعہ وقف بورڈ آخر کار پندرہ برس کے بعد وسیم کے وجود سے پاک ہو گیا۔نئے چیئرمیں علی زیدی نے اوقاف کو سدھارنے اور بورڈ کو بد عنوانی سے پاک کرنے کا یقین دلایا ہے۔