لکھنو کی سماجی شخصیت علی زیدی کو شیعہ وقف بورڈ کا نیا چیئر مین منتخب کیا گیا ہے، علی زیدی کے چئیرمین منتخب ہونے پر امروہہ اور نوگا نواں سادات میں لوگوں نے خوشی منائی اور کئی مقامات پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ ۔بستی نوگاواں سادات میں مٹھائیاں تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔ مولانا سید حبیب حیدر نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور علی زیدی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔حبیب حیدر نے وقف بچاؤ تحریک 2013 میں شروع کی تھی۔مولانا حبیب حیدر وقف چوروں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔۔ اس تحریک میں بڑی تعداد میں لوگوں نے انکا ساتھ دیا۔ سلمان حیدر، عاشی عابدی، کاشف رونی ،سید غلام عسکری ،نواب شار، فیضان حید روغیرہ نے وسیم رضوی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوۓ مٹھائیاں تقسیم کیں