qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

چھوٹے سے قرآن نے پورے خاندان کو مشرف بہ اسلام کردیا

جزیرہ نما بلقان کے ملک البانیہ میں قرآن کا ایک ایسا معجزہ ہوا کہ جسے دیکھ کر ایک عیسائی خاندان مسلمان ہو گیا۔ ایک چھوٹا سا قرآن ایک خاندان کے ایک فرد کو اس وقت ملا تھا جب اس نے مکان کی تعمیر نو کے سلسلے کھدائی کرائی۔ اسے یہ دیکھ کر سخت حیرت ہوئی کہ کھدائی کے دوران ایک لاش صحیح سلامت برامد ہوئی اس لاش کے سینے پر ایک چھوٹا سا قرآن رکھا ہوا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 45 سالہ ماریو پروشی نامی البانوی شخص نے انٹرویو میں بتایا کہ ’ہم اس نایاب قرآن پاک کو نسل در نسل سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں‘۔
پروشی نے بتایا کہ ’میرے پڑپڑدادا (دادا کے دادا) کوسووو کے جاکوویکا میں گھر کی تعمیر کر رہے تھے کہ اس دوران دفنائی گئی ایک شخص کی بالکل محفوظ لاش ملی، اس لاش کے سینے پر یہ قرآن موجود تھا جس کے بعد ہمارے آباؤ اجداد نے اسے معجزہ سمجھ کر اسلام قبول کرلیا‘۔
ماریو بروشی کے مطابق’ ایک بار کمیونسٹ دور میں کسی نے خفیہ طور پر پولیس کو اطلاع دے دی کہ ہمارے گھر میں قرآن موجود ہے لیکن چونکہ یہ قرآن کافی چھوٹا ہے اس لیے میرے والد اسے چھپانے میں کامیاب ہو گئے، پولیس والوں نے پورا گھر الٹ پلٹ دیا مگر قرآن کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے، جس کے بعد آج تک ہم اس قرآن کی حفاظت کا اہتمام نسل در نسل پوری لگن سے کرتے آ رہے ہیں‘۔

ماریو پروشی کا کہنا ہےکہ ’اس چھوٹے سے قرآن کریم کے نسخے میں بہت سی کہانیاں، برکات اور معجزات ہیں۔ ماریو کی اہلیہ قرآنِ کریم کے حوالے سے یقین رکھتی ہیں جب بھی میں اسے چھوؤں تو میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں۔
قرآن کی فروخت کے حوالے سے اس خاندان کو اب تک کئی پیشکش آچکی ہیں۔ پروشی کا کہنا ہے کہ میں اس قرآن پاک کی فروخت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
ماریو پروشی کے پاس یہ چھوٹا سا نایاب قرآن 2 سینٹی میٹر چوڑا اور ایک سینٹی میٹر موٹا ہے ۔ اس قرآن پاک کو ایک چھوٹے سے میگنیفائنگ گلاس کے ذریعے پڑھا جاسکتا ہے جو کہ اس قرآن پاک کے کیس میں ہر وقت موجود رہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق البانیہ کے شہر تِرانا کی بیدر یونیورسٹی کے قرآنک اسٹڈیز کے ریسرچر ایلٹن کاراج کا کہنا تھا کہ 900 صفحات پر مشتمل یہ قرآنی نسخہ 19 ویں صدی کا لگتا ہے جو دنیا میں سب سے چھوٹے حرفوں کے ساتھ چھاپے گئے قرآن میں سے ایک ہے اور البانیہ کی خوش قسمتی ہے کہ یہ قرآن وہاں موجود ہے۔

یہ پڑھئے۔کشمیری جوان نے ہاتھ سے لکھا قرآن

Related posts

عراق۔امام حسین کے زائرین پر حملے کی سازش ناکام۔

qaumikhabrein

غزہ پٹی کو کربلا بنا دیا اسرائیل نے

qaumikhabrein

الہیٰ منصب علم و معرفت کی بنیاد پر ملتا ہے۔ مولانا شہوار نقوی

qaumikhabrein

Leave a Comment