qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

کام کے عوض گیہوں۔افغانستان میں بھکمری سے مقابلے کے لئے پروگرام

افغانستان میں طالبان سرکار نے بیروزگاری اور بھوک سے نمٹنے کے لئے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔اسکے تحت لوگوں کو کام کے بدلے گیہوں کی پیشکش کی جارہی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اسکیم ملک کے بڑے شہروں اور قصبوں میں شروع کی جا رہی ہے۔

صرف کابل میں ہی چالیس ہزار افراد کو روزگاردیا جائےگا۔مجاہد نے کہا کہ بیروزگاری کے خاتمے کے لئے یہ قدم اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو سخت محنت کرنا چاہئے۔افغانستان اس وقت غربت۔قحط،بجلی کی قلت اور خراب معیشت کے مسائل سے دوچار ہے اور اب سخت سردی کا موسم سر پر ہے۔

طالبان کا کہنا ہیکہ کام کے بدلے گیہوں دینے کا فیصلہ مزدوروں کو ادائےگی نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کے سامنے رکھا گیا ہے جواس وقت بےروزگار ہیںاور سردی میں انکے بھکمری کا شکار ہونے کا خطرا ہے۔

Related posts

میرٹھ۔۔جشن سقائے حرم۔مداحوں کا خراج عقیدت

qaumikhabrein

یروشلم میں امریکی سفارتخانہ جس زمین پر بنےگا وہ فلسطینیوں کی ہے

qaumikhabrein

مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے عنوان سے سیمنار۔او آئی سی میں ہندستان کی رکنیت کا مطالبہ

qaumikhabrein

Leave a Comment