طالبان حکومت نے افغانستان میں تجارتی سرگرمیوں میں غیر ملکی کرنسی بالخصوص امریکی ڈالر کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔ طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ افغانستان کی معاشی حالت اور قومی مفاد کے لئے یہ مناسب ہیکہ ملک کے تمام باشندے تجارتی لین دین می غیر ملکی کرنسی ڈالر کا استعمال نا کریں بلکہ افغانی کرنسی کا ہی استعمال کریں
بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ تجارتی لین دین میں امریکی ڈالر کا استعمال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا۔ قابل ذکر ہیکہ امریکہ نے اپنے بینکوں میں افغانستان کے سرمایہ کو منجمد کررکھا ہے، طالبان حکومت کئی بار امریکہ سے اسکےاثاثوں پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرچکی ہے۔ افغانستان حکومت اور عوام پیسے پیسے کو محتاج ہے۔ملک میں غزائی اشیا کی کمی ہے اور لوگوں کے بھوکو مرنے کی نوبت ہے۔