qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

افغانستان میں غریبوں پر سردی کا قہر۔ 150سے زائد افراد ہلاک

افغانستان میں غربت اور افلاس کے مارے لوگوں کو سرد لہر بھی ہلاک کررہی ہے۔ شدید سرد موسم کے باعث 150 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سخت سردی سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔
طالبان حکام نے بتایا کہ افغانستان بھر میں تقریباً 70 ہزار مویشی بھی شدید سردی کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں لاکھوں افراد کو کم ترین انسانی امداد کے ساتھ سخت ترین سردی کا سامنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنوری میں درجۂ حرارت منفی 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا ہے۔غربت زدہ لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے کیونکہ خواتین ورکرز پر پابندی کے بعد کئی عالمی رضاکار ایجنسیاں افغانستان میں کام بند کر چکی ہیں۔ این جی اوز کی کارروائیاں معطل ہونے سے انسانی امداد کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

Related posts

اورنگ آباد میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی میٹنگ۔

qaumikhabrein

معزول شاہ ایران کا بیٹا پہونچا اسرائل

qaumikhabrein

اورنگ آباد میں بھی منایا گیا یوم آئین۔

qaumikhabrein

Leave a Comment