qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگسیاستقومی و عالمی خبریں

ابو ظہبی میں غیر مسلموں کے لئے نئے ظابطوں کا اعلان۔

متحدہ عرب امارات کی راجدھانی ابو ظہبی میں غیر مسلموں کے لئے طلاق، وراثت اور بچے کی تحویل سے متعلق نئے ضابطے جاری کئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ابو ظہبی میں اس قسم کے معاملوں سے نمٹنے کے لئے نئی عدالتیں بھی قائم کی جائیں گی جہاں پر کاروائی عربی ور انگریزی میں ہوگی تاکہ امارات میں آباد غیر مسلموں کو سہولت ہو۔

عدالتی شادی کا تصور بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ وراثت منتقل کرنے کے لئے وصیت کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ ولدیت سے متعلق معاملوں کا بھی نمٹارا کیا جائےگا۔ابو ظہبی ان سات ریاستوں میں شامل ہے جن کو ملا کر متحدہ عرب امارات بنتا ہے۔ابو ظہبی تیل کی دولت سے مالا مال یو اے ای کی راجدھانی بھی ہے۔ابو ظہبی ٓ آبادی کے معاملے میں ہمسایہ دوبئی کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ غیر مسلموں کے لئے نئے قوانین ایک برس قبل کے اس اعلان کے پس منظر میں متعارف کرائے گئے ہیں کہ ملک کے اسلامی پرسنل لا کی اوور ہالنگ کی جائےگی۔(بشکریہ۔ الجزیرہ)

Related posts

مکار صیہونیوں کی نظر اب لبنان کے تیل پر۔ حزب اللہ ہوشیار

qaumikhabrein

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر پھر دھاوا۔ متعدد فلسطینی زخمی۔

qaumikhabrein

ضلع بڈگام میں صوفیوں کی خدمات پر سیمنار

qaumikhabrein

Leave a Comment