تنزانیہ کے معروف ادیب عبدالرذاق گرناہ کو ادب کے 2021 کے نوبیل انعام سے نوازہ گیا ہے۔ سویڈش اکیڈمی نے گزشتہ روز عبدالرذاق کو انعام سے نوازہ۔ زانزی بار میں پیدا ہونے والے عبدالرذاق گرناہ انگلینڈ میں بسے ہوئے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف کینٹ میں پروفیسر ہیں۔ 1994 میں انکے ناول پیرا ڈائز پر بوکر پرائز کے لئے غور کیا گیا تھا۔ادب کے لئے نوبیل کمیٹی کے چیئر مین اینڈرز اولسن نے عبدالرذاق گرناہ کو نو آبادیات کے بعد کے بہترن مصنفین میں سے ایک قرار دیا ہے۔
ایوارڈ کمیٹی نے پناہ گزینوں کی تقدیر اور نو آبادیات کے اثرات تک گرناہ کی غیر مصالحانہ اور رحم دلانا رسائی کی تعریف کی ہے۔ یہ باوقار انعام سونے کے تمغہ اور 1.14 ملین ڈالر پر مشتمل ہے۔ گزشتہ برس ادب کا نوبیل انعام امریکی شاعرہ لوئس گلک کے حصے میں گیا تھا۔