qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

عباس غازی۔ طے کر رہے ہیں ترقی کی منزلیں

امروہا کے نوجوان زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ کئی شعبے ایسے ہیں جہاں امروہا کے کسی نوجوان نے داخل ہوکر سب سے پہلا امروہوی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ امروہا کے ایک ایسے ہی نوجوان ہیں عباس غازی نقوی جو ملک کی بحریہ میں کئی سطحوں پراپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔

عباس غازی بحریہ میں مسلسل ترقی کی منزلیں طے کررہے ہیں۔ حال ہی انہوں نے اپنی محنت اور لگن کے بل پر لیفٹیننٹ کمانڈر کا عہدہ حاصل کیا ہے۔ وہ بحریہ کے کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ وہ ڈبلو این سی نیوی ہاف میراتھن میں بھی میڈل جیت چکے ہیں۔ امروہا کے محلہ دانش مندان سے تعلق رکھنے والے زہیر غازی نقوی کے فرزند عباس غازی کی زندگی کامیابیوں سے عبارت ہے اور ملک و قوم کے نوجوانوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔

اے ایف ایم سی پونا کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی قیادت کرتے ہوئے

انہوں نے ہائی اسکول اور انٹر کا امتحان دہلی پبلک اسکول مراد آباد سے پاس کیا۔ انکی دلی تمنا آرمی میں بھرتی ہو کر ملک کی خدمت کرنے کی تھی۔ اسی لئے 2012 میں وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی( این ڈی اے) کے امتحان میں بیٹھے۔پہلی ہی کوشش میں انہوں نے این ڈی اے کے امتحان میں 549ویں رینک کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی۔ انکے رینک کو دیکھتے ہوئے انہیں بحریہ میں لے لیا گیا لیکن چونکہ وہ آرمی میں جانے کی تمنا رکھتے تھے اس لئے چند روز بعد ہی بحریہ سے استعفیٰ دیدیا۔ اسکے بعد انہوں نےNEETنیشنل ایلی جیبلیٹی کم اینٹرینس ٹیسٹ اور CPMT کمبائنڈ پری میڈیکل ٹیسٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ دونوں امتحانات میڈیکل شعبے میں داخلے کے لئے ہوتے ہیں۔ عام طور سے میڈیکل شعبے میں جانے کے خواہش مند افراد NEET اور CPMT میں سے کسی ایک میں کامیاب ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ اکثر وبیشتر یہ ہوتا ہیکہ دونوں امتحانات بھی الگ الگ موقعوں پر منعقد ہوتے ہیں لیکن یہ بھی اتفاق ہیکہ 2013 میں یہ دونوں امتحانات ایک ساتھ ہوئے اور عباس غازی دونوں میں بیٹھے اور دونوں میں کامیاب ہوئے۔CPMT میں انہوں نے 218 واں رینک حاصل کیا اورNEET میں انکا رینک 4368 تھا۔CPMT میں انکے رینک کو دیکھتے ہوئے انہیں AFMC یعنی مسلح افواج کے میڈیکل کالج پونا میں داخلہ مل گیا۔ 2018 میں انہوں نے اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی۔ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ AFMC کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں انہیں کمانڈر بنایا گیا۔ یعنی تمام کامیاب کیڈیٹس کی قیادت انکے حوالے کی گئی۔

وہ موقع بھی آیا کہ ایک بار پھر انہیں بحریہ میں بھیجا گیا ۔یہ عجیب اتفاق ہیکہ وہ بحریہ سے دامن چھڑانا چاہتے تھے لیکن بحریہ نے انکا دامن پھر تھام لیا۔ انکی پہلی پوسٹنگ وشا کھا پٹنم میں سرجن سب لیفٹیننٹ کے طور پر ہوئی۔ اس وقت وہ ممبئی میں تعینات ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ترقی کرتے ہوئے لیفٹنٹ کمانڈر کا عہدہ حاصل کیا ہے۔ پرتھما بینک کے سابق منیجر زہیر غازی نقوی کے فرزند عباس غازی نقوی ایسے ہونہار جوان ہیں جنکی زندگی محنت اور لگن سے عبارت ہے۔ وہ درحقیقت قوم اور ملک کے جوانوں کے لئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Related posts

محرم کے پہلے جمعہ کو منایا جاتا ہے یوم عزاداری علی اصغر( ع)

qaumikhabrein

جستن بیبر کے چہرے پر گرا فالج۔ حجاب کا اڑایا تھا مذاق

qaumikhabrein

روس اور چیک جمہوریہ کے درمیان کشیدگی۔دونوں نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو نکالا۔

qaumikhabrein

Leave a Comment