افغانستان میں حکومت کی تشکیل کی جانب پیش قدمی ہوئی ہے۔ طالبان نے وزیر خارجہ،وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ملا عبدالغنی برادر اخوند وزیر خارجہ ہونگے۔طالبان کے بانی ملا عمر کا بیٹا ملا یعقوب وزیر داخلہ اور خلیفہ حقانی کو وزیر داخلہ بنایا جائےگا۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہیکہ کابینہ کی تشکیل کے لئے صلاح و مشورہ مکمل ہوگیا ہے۔ اسکے نتائج کا جلد اعلان کردیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق تین ستمبر کو افغانستان کی نئی حکومت کی تشکیل کا اعلانکردیا جائےگا۔ طالبان نے یقین دہانی کرائی ہیکہ انکی حکومت میں تمام افغانیوں کی نمائندگی ہوگی۔
previous post