qaumikhabrein
Image default
ٹرینڈنگقومی و عالمی خبریں

یکم ربیع الاول کی رات کی تاریخی اہمیت

بعثت کے تیرھویں سال اسی رات حضرت رسول خدا ص کی مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کو ہجرت کا آغاز ہوا ،اس رات آپ غار ثور میں پوشیدہ رہے اور حضرت امیرالمؤمنین علی ع اپنی جان آپ ص پر فدا کرنے کیلئے مشرک قبائل کی تلواروں سے بے پرواہ ہو کر حضور ص کے بستر پر سو رہے تھے ۔ اس طرح آپ نے اپنی فضیلت اور حضور کے ساتھ اپنی اخوت اور ہمدردی کی عظمت کو سارے عالم پر آشکار کردیا

اسی رات امیرالمؤمنین علی ع کی شان میں سورہ بقرۃ آیت 207 نازل ہوئی۔

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشۡرِیۡ نَفۡسَہُ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ رَءُوۡفٌۢ بِالۡعِبَادِ﴿۲۰۷﴾

۲۰۷۔ اور انسانوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو اللہ کی رضاجوئی میں اپنی جان بیچ ڈالتا ہے اور اللہ بندوں پر بہت مہربان ہے۔

سورہ بقرۃ کی یہ آیت مولا علی علیہ السلام کی شان اقدس میں ہی نازل ہوئی، اس کے حوالہ جات یہ ہیں۔

۔ ابن عباس.. ملاحظہ ہو شواھد التنزیل ۱ : ۱۲۷ ۔ امالی طوسی ص ۴۴۶
۲۔ انس بن مالک… ملاحظہ ہو امالی طوسی ص ۴۴۶
۳۔ ابو سعید خدری ملاحظہ ہو شواھد التنزیل ۱ : ۱۲۳ ۔ الارشاد ۲ : ۲۲۴
۴۔ الامام علی بن الحسین علیہما السلام.. ملاحظہ ہو شواھد التنزیل ۱ : ۱۳۰
۵۔ خدیجۃ الکبری…. ملاحظہ ہو ینابیع المودۃ ص ۹۲
۶۔ سدی… ملاحظہ ہو شواھد التنزیل ۱: ۱۲۹
۷۔ الامام الحسن علیہ السلام.. ملاحظہ ہو تذکرۃ السبط ص ۱۱۵۔ شرح نہج البلاغۃ ۲ : ۱۰۳

Related posts

خطے میں کشیدگی کم کرنے کا معاملہ۔۔۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان گفتگو

qaumikhabrein

چھوٹے سے قرآن نے پورے خاندان کو مشرف بہ اسلام کردیا

qaumikhabrein

بی جے پی کو ایک برس میں ملے 750 کروڑ سے زیادہ کے عطیات۔

qaumikhabrein

Leave a Comment